امریکہ میں برفانی طوفان(بم سائیکلون ) نے تباہی مچا دی، 38 ہلاکتیں، 10 ہزار پروازیں منسوخ

تازہ خبر عالمی
 کئی شہروں میں درجہ حرارت منفی 42 ڈگری تک پہنچ گیا
نئی دہلی:۔26؍دسمبر
(زین نیوز ڈیسک)
امریکہ میں کرسمس سے قبل آنے والے برفانی طوفان کی تباہی تاحال جاری ہے۔ اس برفانی طوفان کو بم سائیکلون کہا جا رہا ہے۔ اس طوفان کی وجہ سے ملک کے 20 کروڑ سے زیادہ لوگوں کی زندگی مشکل ہو گئی ہے۔
 اس طوفان کی وجہ سے اب تک 38 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سڑکوں پر برفباری کے باعث ایمبولینسز مریضوں تک نہیں پہنچ پا رہی ہیں۔ خراب موسم کے باعث امریکا میں گزشتہ 48 گھنٹوں میں 10 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
 کئی ایئرپورٹس کے رن وے برف میں دب گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں میں جا کر کرسمس نہیں منا سکے۔ اسے رات ائیرپورٹ کے فرش پر سو کر گزارنی پڑی۔ کار سے سفر کرنے والے کئی لوگ راستے میں پھنس گئے۔
یہی نہیں طوفان کی وجہ سے بجلی کی تاروں کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے کئی شہروں میں بجلی بھی بند ہے۔ امریکہ بھر میں ہزاروں تاجروں کا کام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔ کئی شہروں میں درجہ حرارت منفی 42 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔
 امریکہ کے شہر مونٹانا میں ہفتہ کو پارہ منفی 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ اسی دوران نیویارک ریاست کے شہر بفیلو میں 8 فٹ برف پڑ گئی۔ یہاں کینیڈا میں بھی طوفان کی وجہ سے 4 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ طوفان کا اثر میکسیکو میں بھی دیکھا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ سردیوں میں آنے والے اس قسم کے شدید طوفان کو بم سائیکلون کہتے ہیں۔ اسے یہ نام اس لیے دیا گیا ہے کہ طوفان کی آمد کے چند گھنٹوں کے اندر ہی پورا علاقہ کم دباؤ والے علاقے میں تبدیل ہو جاتا ہے۔
 اس کی وجہ سے علاقے میں شدید برف باری ہوتی ہے اور تیز برفیلی ہواؤں کے ساتھ بارش ہوتی ہے۔ بم سائیکلون کی شدت کا زمرہ ایک سائیکلون کے برابر ہے۔