وندے بھارت ایکسپریس ٹرین اب بھگوا رنگ کی ہوگی

تازہ خبر

وندے بھارت ایکسپریس ٹرین اب بھگوا رنگ کی ہوگی
ترنگے سے متاثر نیا رنگ۔ریلوے وزیر کادعویٰ

نئی دہلی:۔9؍جولائی
(زین نیوز ڈیسک)


ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے ہفتہ کو انٹیگرل کوچ فیکٹری کا دورہ کیا اور یہاں کی سہولت میں وندے بھارت ٹرینوں کی تیاری کا معائنہ کیا۔ سیمی ہائی سپیڈ ٹرین وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کے ریک کو موجودہ نیلے اور سفید رنگ کی بجائے اورنج، گرے اور سفید رنگ کے امتزاج کے ساتھ ایک نیا روپ دیا گیا ہے۔

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو بھی آئی سی ایف کے سینئر عہدیداروں کے ہمراہ تھے، انہوں نے جدید ترین نئی نسل کی تیز رفتار ٹرینوں کی تیاری کا جائزہ لیا اور وسیع و عریض کیمپس کا دورہ کیا۔

وندے بھارت ایکسپریس کے نیلے اور سفید رنگ کے کامیاب رول آؤٹ کے بعد ریلوے نے اس انتہائی جدید ٹرین کی شکل ہی بدل دی ہےریلوے نے وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کا رنگ بدل دیا ہے۔

 اب سے نیلے رنگ کے بجائے زعفرانی رنگ کا ہوگا۔ ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ نیا رنگ ترنگے سے متاثر ہے.اس کے علاوہ سہولت کے لیے وندے بھارت ٹرین میں 25 معمولی تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔ اس کے لیے مسافروں اور ماہرین نے تجاویز دی تھیں۔

 

اس وقت ملک بھر میں 25 وندے بھارت ایکسپریس ٹرینیں چل رہی ہیں۔ 2 ٹرینوں کو ریزرو میں رکھا گیا ہے۔ 28ویں ٹرین کو آزمائشی بنیادوں پر زعفرانی رنگ دیا گیا ہے۔

اس ٹرین کو فی الحال چنئی کی انٹیگرل کوچ فیکٹری میں رکھا گیا ہے۔ وندے بھارت ایکسپریس کی تمام ٹرینیں اسی فیکٹری میں بنتی ہیں۔اشونی وشنو نے ہفتہ کو فیکٹری کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سدرن ریلوے کے حفاظتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔

ریلوے وزیر نے کہا کہ فیڈ بیک کے مطابق تبدیلیاں کی گئیں یہ میک ان انڈیا کا تصور ہے۔ اسے ہمارے ملک کے انجینئروں اور تکنیکی ماہرین نے ڈیزائن کیا ہے۔ہم نے فیلڈ یونٹس سے موصولہ فیڈ بیک کے مطابق وندے بھارت ٹرینوں میں تبدیلیاں کی ہیں۔

اشونی وشنو نے ہفتہ کو ایک نئے حفاظتی فیچر ‘اینٹی کلائمنگ ڈیوائس’ کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ یہ معیاری خصوصیات تمام وندے بھارت اور دیگر ٹرینوں میں بھی برقرار رہیں گی۔

سیٹ میں بہتر کشن لگائے گئے ہیں اور اس کا زاویہ بھی درست کیا گیا ہے۔
موبائل چارجنگ پوائنٹس تک رسائی کو بہتر بنایا گیا ہے۔
ایگزیکٹو چیئر کار میں فٹ ریسٹ بڑھا دیا گیا ہے۔
واش بیسن کی گہرائی میں اضافہ کیا گیا ہے، تاکہ پانی نہ چھلکے۔
بیت الخلاء میں روشنی کا بہتر انتظام کیا گیا ہے۔
پڑھنے کی روشنی کو بہتر بنایا گیا ہے۔

شونی وشنو نے کہا کہ ریلوے بغیر ریزرویشن کے مسافروں کے لیے جدید خصوصیات والی کوچیں بنانے پر کام کر رہی ہے۔اس سے کم آمدنی والے لوگ بھی اچھے معیار اور آرام کے ساتھ محفوظ ٹرینوں میں سفر کر سکیں گے۔