10 گرفتار ۔ہجوم کو قابو کرنے کے لیے پولیس کو لاٹھی چارج
چکمگلور :۔21؍نومبر
(زیڈ این ایم ایس)
کرناٹک ریاست کے چکمگلور ضلع میں ہاتھی کے حملے میں ایک خاتون کی موت کے بعد موڈیگیرے اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کےرکن اسمبلی ایم پی کمار سوامی پر حملہ کرنے کے الزام میں پیر کو10 گاؤں والوں کو گرفتار کیا گیا ۔یہ گرفتاریاں مدوگیرے تعلقہ کے ہلمنے کنڈورو گاؤں سے کی گئی ہیں، جہاں یہ واقعہ اتوار کو پیش آیا تھا۔
#BreakingNews | #BJP MLA from #Karnataka alleged that he was attacked by the locals in Chikkamagaluru protesting against the death of a woman who was reportedly trampled by an elephant. pic.twitter.com/WGqfsqgJeT
— Mirror Now (@MirrorNow) November 21, 2022
ذرائع کے مطابق گاؤں والے ہاتھی کے حملے میں ہلاک ہونے والی خاتون کی لاش کے ساتھ احتجاج کر رہے تھے۔ بی جے پی ایم ایل اے کمارسوامی نے شام دیر گئے موقع کا دورہ کیا تھا۔
گاؤں والوں نے بی جے پی رکن اسمبلی پر اپنا غصہ نکالا ، کیونکہ ہاتھیوں کے خطرے کے بارے میں آگاہ کرنے کے باوجود ‘ کسی طرح کے اقدامات نہ کرنے اور واقعہ کے بعد دیر سے پہنچنے پر برہم ہوگئے،
خاتون کی موت کے بعد سے وہ صبح سے ہی احتجاج کر رہے تھے۔ انہوں نے رکن اسمبلی سےسوال کرنا شروع کر دیا، پھر گالیاں دیں، اس کے کپڑے پھاڑ دیے اور مارنا پیٹنا شروع کر دیا۔
خود کو بچانے کے لئے رکن اسمبلی بھاگنے کی کوشش کرنے لگا تو بعد میں انہوں نے اس کاتاقب کیا۔ پتھراؤ کے درمیان، ایم ایل اے کو پولیس نے بچا لیا اور ان کی گاڑی تک لے گئے۔
گاؤں والوں نے گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ایم ایل اے کمارسوامی کے ارد گرد موجود ہجوم کو قابو کرنے کے لیے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔
مقامی خاتون شوبھا کی آخری رسومات ابھی ادا کرنا باقی ہیں اور پولیس کی کارروائی گاؤں میں مزید غیر مستحکم صورتحال کو جنم دے سکتی ہے۔معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔