شہر کی سڑکوں پر جوڑے کو دو پہیہ گاڑی پر رومانس کرتے دیکھا گیا۔

تازہ خبر تلنگانہ
 ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس تلاش میں مصروف
لکھنؤ: ۔18؍جنوری
(زیڈ این ایم ایس)
 اتر پردیش کے لکھنؤ سے ایک ویڈیو منگل کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جس میں ایک جوڑے کو لکھنؤ کے مصروف حضرت گنج علاقے میں چلتی اسکوٹی پر رومانس کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ موٹر وہیکل ایکٹ کی دفعات کے تحت لکھنؤ کے حضرت گنج میں ایک دو پہیہ گاڑی کے ساتھ مبینہ طور پر "غیر مہذب فعل” میں ملوث ہونے کے الزام میں اتر پردیش پولیس دو لوگوں سے تفتیش کر رہی ہے
یہ ویڈیو جوڑے کے پیچھے چلنے والی دوسری گاڑی سے لی گئی تھی .کیمرے میں ایک خاتون مصروف سڑک پر دو پہیہ گاڑی کے سوار کو گلے لگاتے ہوئے نظر آتی ہے۔
جوڑے کو پیچھے سے ایک اور گاڑی کے ذریعے فلمایا جا رہا تھا، اور یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی اور سوشل میڈیا پر لاکھوں کی تعداد میں دیکھے گئے۔ سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے اور مقبول ہونے کے بعد پولیس نے اس ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے لکھنؤ سنٹرل زون کی ڈی سی پی اپرنا رجت کوشک نے تصدیق کی کہ یہ ویڈیو لکھنؤ کا ہے اور حضرت گنج علاقے میں لیا گیا ہے۔ جوڑے کی تلاش کے لیے پولیس کی دو ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔

جوڑے کو پکڑنے کی کوشش میں، پولیس قریبی کیمروں سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی چیک کر رہی ہے۔ جس میں کہا گیا کہ ان کے خلاف موٹر وہیکل ایکٹ اور فحاشی پھیلانے کے لیے بھی قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
اس پورے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے تاہم پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ دو پہیہ گاڑی پر دو لڑکیاں تھیں اور وہ واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ایک سینئر پولیس عہدیدارنے کہا، "جوڑے کا برتاؤ نہ صرف شائستگی اور سماجی رویے کی حدود سے تجاوز کرتا ہے بلکہ موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت بھی ایک جرم ہے۔”