ووٹ ڈالنا ذمہ دار شہری کی علامت ہے، آپ کی اور جمہوریت کے استحکام کی طاقت ہے
سو فیصد ووٹ ڈالنے کی صدر جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی و ذمہ داران جمعیۃ نے کی عامۃ الناس سے اپیل
کاما ریڈی:۔ 29؍نومبر
(پریس نوٹ)
ریاست تلنگانہ کے تمام باشندگان سے بالعموم اور ضلع کاماریڈی کے تمام حلقہ اسمبلی کے رائے دہندگان سے جمعیۃ علماء ہند کاماریڈی خصوصی اپیل ہے کہ 30/نومبر 2023ء بروز جمعرات کو اسمبلی انتخابات منعقد ہوں گے، ل
ہذا صبح کی اولین ساعتوں ہی میں اپنے متعلقہ پولنگ بوتھ پہنچ کر اپنا حق رائے دہی کا بھرپور استعمال کریں، ووٹ ایک امانت ہے، ہرگز اسے ضائع مت کیجئے، آپ کے ووٹ کا استعمال ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت ہے، اور آپ کا ووٹ ہی آپ کی اور جمہوریت کے استحکام کی طاقت ہے
،آپ کا ووٹ پرامن خوشحال ماحول والے ملک اور ریاست کی تعمیر کا ذریعہ ہوگا، آپ کا اپنا ووٹ فرقہ پرست طاقتوں کو پیچھے ڈھکیلنے کا موثر ذریعہ ہوگا، آپ اپنا ووٹ اور اپنے گھر کے تمام افراد کا ووٹ صحیح نمائندہ کے انتخاب کے بعد استعمال کریں، اسی طرح آپ کے اپنے رشتہ دار پڑوس اور محلہ کے تمام افراد کو بھی ووٹ کے سلسلے میں اسی طرح کی ذہن سازی کرکے ترغیب دلائیں
، تاکہ ہونے والے انتخابات میں سوفیصد رائے دہی ہو، کیونکہ ہمارا ووٹ ڈالنا قومی اور دینی فریضہ ہے، لہذا ہمارا ووٹ نہ بکے اور نہ بکھرے،اسکی خاص فکر کریں،
عامۃ المسلمین سے تمام ضلعی ذمہ داران بالخصوص حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر، الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری، حافظ انتظار احمد، حافظ مہتاب عالم، حافظ یوسف حلیمی انور، حافظ مشتاق حلیمی، مفتی عمر بن عیسیٰ قاسمی نائبین صدور، میر فاروق علی خازن، حافظ عبدالواجد علی حلیمی، حافظ امتیاز، حافظ محمد عبدالعلیم فاروقی، محمد سلیم الدین سکریٹرز، محمد فیروز الدین، پریس سکریٹری ودیگر نے اپیل کی۔