مسزشیخ یاسمین باشا نے بحیثیت ضلع کلکٹر جگتیال جائزہ لے لیا

تازہ خبر تلنگانہ
جگتیال:۔یکم؍فروری
(زین نیوز)
محترمہ شیخ یاسمین باشا نے آج شام مربوط ضلعی دفاتر کمپلیکس (انٹیگریٹڈ ڈسٹرکٹ آفس کامپلکس) جگتیال پہنچ کر  بحیثیت ضلع کلکٹر اپنا جائزہ حاصل کرلیا۔واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے گزشتہ روز ریاست 15 آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلےو تعیناتی عمل میں لائےہیں ۔
 جگتیال ضلع کلکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے گوگولت روی کا محبوب نگر کلکٹر تبادلہ کیا گیا ۔محترمہ شیخ یاسمین باشا، جو ونپرتی ڈسٹرکٹ کلکٹر کے طور پر اپنی خدمات کو انجام دیں تھیں کو جگتیال ضلع کلکٹر مقرر کیا گیا۔ آج شا م انھوں نے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔
واضح رہے کہ یاسمین باشا ونپرتی کلکٹرکی حیثیت سے خدمات انجام دینے سے پہلے وہ راجنا سرسلہ ضلع میں بحیثیت جوائنٹ کلکٹر خدمات انجام دے چکی ہیں یاسمین باشا‘ 2015 آئی اے ایس بیاچ سے تعلق رکھتی ہیں وہ ایک فرض شناس آفیسر کی حیثیت سے جانی جاتی ہیں
سرسلہ ضلع میں راجناکالیشورم پروجیکٹ کے لیے اراضی کا حصول انتہائی اہم تھاجس میں ان کی کارکردگی قابل ستائش رہی  علاوہ ازینں راجیو ودیا مشن پی او اور نارائن پیٹ کے ریونیو ڈویژن آفیسر کی حیثیت سے بھی انھوں نے خدمات انجام دیں