راجنا سرسلہ میں باپ کے سامنے بیٹی کا اغوا۔ منظر سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ 

تازہ خبر تلنگانہ جرائم حادثات
راجنا سرسلہ :۔20؍دسمبر
(زین نیوز)
تلنگانہ کے راجنا سرسلہ میں صبح کی اولین ساعتوں میں اغوا کی سنسنی خیز واردات پیش آئی چار نوجوانوں نے جو کار میں آئے باپ کے سامنے بیٹی کے اغوا کرکے لے گئے ۔ یہ واقعہ راجنا سرسل ضلع کے چندورتی منڈل کے موڈاپلی میں پیش آیا۔لڑکی کے اغوا سے ہلچل مچ گئی
تفصیلات کے مطابق ماسک پہنے ہوئے چار نوجوان صبح سویرے ایک کار میں موڈا پلی گاؤں کے گولی شالینی کے گھر آئے ۔ جب شالنی باہر آئی تو انہوں نے اس کا زبردستی اپنی کار میں بیٹھا لیا شالنی کو کار میں بیٹھاتا دیکھ اسے والد چندر یا نے روکنے کی کوشش کی تو پ کو دھکا دے کر شالنی کو گاڑی میں لے گئے۔
شالنی جب گھر سے باہر آئی تو نوجوان جو گھر کے باہر ایک کار میں بیٹھے تھے جیسے ہی نوجوان لڑکی باہر آئی، انہوں نے اس کے والد کو مارا پیٹا اور زبردستی تالا لگا دیا۔لڑکی کو زبردستی کار میں بیٹھانے کا منظر سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو گیا۔

https://twitter.com/KP_Aashish/status/1605058531635273729

 ،مغویہ لڑکی کے اہل خانہ کو اسی گاؤں کے کٹوکوری جان نامی نوجوان پر شک ہے جس نے ماضی میں محبت کے نام پرلڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تھی۔
بتایا جاتا ہے کہ گاؤں کے ایک نوجوان نے محبت کے نام پر نوجوان لڑکی سےماضی میں بھی چھیڑ چھاڑ کی۔ نوجوان لڑکی کے اغوا سے متعلق FOXO کیس میں جیل جانے والے نوجوان پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
والد کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے لڑکی کی تلاش شروع کر دی۔۔ پولیس سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہونے والے مناظر اور گاڑی کے نمبر کی بنیاد پر تفتیش کر رہی ہے