میدک میں شہید نوجوانوں کی حمایت میں کینڈل ریالی

تازہ خبر تلنگانہ
میدک میں شہید نوجوانوں کی حمایت میں کینڈل ریالی
میدک:۔22؍فروری
(زین نیوز)
میدک میں آج نوجوانوں کی جانب سے شہید محمد قدیر خان مرحوم و راجستھان کے دو مسلم نوجوان کو زندہ جلا دینے کے خلاف ایک کینڈل ریلی کا اہتمام کیا گیا جو بس ڈپو سے نکل کر رام داس چوراہے پر اختتام پذیر ہوئی۔
جہاں پر محمد خالد ۔محمد زبیر۔محمد سمیع۔محمد عبدالحمید کے علاوہ دیگر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم تعصبیت رکھنے والے پولیس ملازمین کی وجہ سے مکمل پولیس محکمے پر سوالیہ نشان پیدا ہوگیا ہے۔چنانچہ جس بے دردی کے ساتھ محمد قدیر خان کو مارا پیٹا گیا یہاں تک کہ ان کی جان چلی گئی
 ذمہ دار پو لیس ملازمین کو اس طرح کی حرکت نہیں کرنی چاہیے تھی جو انسانیت کے خلاف ہے چاہے وہ کسی بھی مذہب کا تعلق رکھنے والا ہو اگر وہ ملزم ہیں تو انہیں قانونی طور پر سزا دی جانی چاہیے لیکن اس طرح کا ظلم بدبختانہ عمل ہے اس واقعے کے خلاف حکومت کو سخت نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔
محمد قدیر خان کی موت کے ذمہ دار پولیس ملازمین کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا۔اس ریلی میں میرا صغر علی۔محمد کیف ۔رضوان ۔سید طاہر محمد مظفر۔محمد افضل کے علاوہ دیگر کی نوجوان شریک تھے