افغانستان میں پاکستان کے فضائی حملے، خواتین اور بچوں سمیت 47 شہری جاں بحق

تازہ خبر عالمی

 افغانستان کی پاکستانی حملوں کی تصدیق

نئی دہلی : 17؍اپریل
(اے ایم این ایس)
پاکستان نے افغانستان میں فضائی حملہ کیا ہے ۔ اس میں خواتین اور بچوں سمیت 47 شہری جاں بحق ہوئے۔ اس سے افغانستان کی طالبان حکومت ناراض ہوگئی۔ افغانستان کی طالبان حکومت نے پاکستان کے سفیر کو طلب کر کے اپنا اعتراض درج کرایا۔

تاہم، پاکستان کا کہنا ہے کہ اس نے افغانستان میں واقع تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نامی عسکریت پسند تنظیم کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملے کیے ہیں۔ پاکستانی فوج نے یہ حملہ پاکستان کے شمالی وزیرستان میں دو دہشت گردانہ حملوں کے بعد کیا ہے۔ پاکستان کی فوج نے کہا ہے کہ اس کے 8 فوجی دہشت گرد حملوں میں شہید ہوئے۔

افغانستان میں مقامی حکام نے حملے کی تصدیق کی ہے۔ نے بتایا کہ پاکستانی طیاروں نے جمعہ کی رات ہی صوبہ خوست پر فضائی حملہ کیا۔ پاکستان کے اس حملے میں افغانستان کے بچوں اور خواتین سمیت 47 شہری مارے گئے

پاکستانی میڈیا نے کہا ہے کہ یہ بم دھماکے افغانستان کے خوست اور کنڑ صوبوں میں کیے گئے۔ پاک فوج نے یہ حملہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں کو نشانہ بنانے کے لیے کیا۔  ٹی ٹی پی پاکستان میں ایک عسکریت پسند تنظیم ہے۔ یہ پاکستانی طالبان کی حفاظت میں پاکستانی فوج کے خلاف حملے کرتا ہے

ٹی ٹی پی نے ایک بیان جاری کیا جس میں افغانستان میں پاکستانی حملوں کی تصدیق کی گئی۔ ٹی ٹی پی نے کہا ہے کہ اس کے (ٹی ٹی پی کے) مہاجر کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جو پاکستان کے قبائلی علاقوں سے بھاگ کر افغانستان آئے تھے۔

دوسری جانب افغانستان کی طالبان حکومت نے اس حملے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کے سفیر منصور احمد خان کو طلب کیا اور خبردار کیا کہ آئندہ ایسی کوئی کارروائی نہ کی جائے۔