آر ایس ایس کا طالبان سے موازنہ ہندو ثقافت کی توہین

تازہ خبر قومی

ہندوتو‘ا آر ایس ایس ، وی ایچ پی جیسی تنظیموں کا کلچر۔ شیو سینا
جاوید اختر سے معافی مانگنے کا مطالبہ
ممبئی:6؍ستمبر
(زین نیوز؍ایجنسیز)
شیو سینا نے جاوید اختر پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی طالبان سے موازنہ کرنےوالے بیان پرسخت حملہ کیا ہے۔ شیو سینا جو اکثر بی جے پی کی مخالفت کرتی ہےشیو سینا نے اس معاملے پربی جے پی کا ساتھ دیا ہے ، جس نے جاوید اختر سے ان کے ریمارکس پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شیو سینا نےآر ایس ایس اور وی ایچ پی کے طالبان کے ساتھ موازنہ کو ہندو ثقافت کی توہین قرار دیا ہے۔ شیو سینا نے اپنے اخبار ’’ سامنا ‘‘ میں کہا ، ’’ آج کچھ لوگوں نے طالبان کا موازنہ کسی سے کرنا شروع کر دیا ہے۔ طالبان معاشرے اور انسانیت کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔ چین اور پاکستان جیسے ممالک اس کی حمایت کر رہے ہیں جو کہ جمہوری نہیں ہیں۔ ان ممالک میں انسانی حقوق کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

شیو سینا نے مزید کہا ہمارا ملک جمہوری ہے ، جہاں لوگوں کی انفرادی آزادی کا احترام کیا جاتا ہے۔ لیکن آر ایس ایس کا طالبان سے موازنہ کرنا غلط ہے۔ ہندوستان دوسرے ممالک کے مقابلے میں ہر لحاظ سے روادار ہے۔ ’’سامنا‘‘کے اداریہ میں شیو سینا نے کہا کہ ہندوتوا آر ایس ایس ، وی ایچ پی جیسی تنظیموں کا کلچر ہے۔

شیو سینا نے کہا آر ایس ایس اور وی ایچ پی چاہتے ہیں کہ ہندوؤں کے حقوق کو دبایا نہ جائے۔ اس کے علاوہ اس نے کبھی عورتوں کے حقوق پر پابندیاں نہیں لگائیں۔ افغانستان کے حالات بہت خراب اور جہنمی ہیں۔ وہاں سے لوگ خوف سے بھاگ رہے ہیں اور خواتین کے حقوق چھینے جا رہے ہیں۔

اگرچہ اخبار ’’ سامنا‘‘ نے جاوید اختر کو ایک اوٹ سپیکنگ شخص قرار دیا ہے ، جو مسلم معاشرے کے انتہا پسندوں کے خلاف بھی بولتا رہا ہے۔ لیکن سنگھ کا طالبان سے موازنہ قبول نہیں کیا جا سکتا۔ ہمارے ملک میں زیادہ تر لوگ سیکولر ہیں اور ہم طالبان کا نظریہ قبول نہیں کریں گے۔ ہندوؤں کی اکثریت ہونے کے باوجود یہ ملک سیکولر ہے۔

جمعہ کو این ڈی ٹی وی سے گفتگو میں جاوید اختر نے آر ایس ایس اور وی ایچ پی کا موازنہ طالبان سے کیا تھا۔ جاوید اختر نے کہا تھا ، ‘جیسے طالبان ایک اسلامی ریاست بنانا چاہتے ہیں۔

اسی طرح یہاں کچھ لوگ ہیں جو ہندو راشٹر بنانا چاہتے ہیں۔ یہ لوگ ایک ہی ذہنیت رکھتے ہیں۔ خواہ وہ ہندو ہو ، مسلمان ہو ، عیسائی ہو یا یہودی۔ طالبان جو کچھ کر رہے ہیں وہ وحشیانہ ہے ، لیکن وہ لوگ جو آر ایس ایس ، وی ایچ پی اور بجرنگ دل کی حمایت کرتے ہیں۔