کار سے لڑکی کی لاش ملنے سے ہلچل
لکھنؤ: 8؍اپریل
(اے ایم این ایس)
ایک لڑکی کی لاش جوگذشتہ تین دنوں سے لاپتہ تھی، اتر پردیش کے گونڈا میں خود ساختہ بابا اور عصمت دری کے مجرم آسارام باپو کے آشرم کے اندر کھڑی آلٹو کار سے برآمد ہوئی ہے۔ گونڈہ میں ایک لڑکی کی لاش ملنے سے ہلچل مچ گئی ہے۔
یہ آشرم جہاں سے کار سے لاش برآمد ہوئی تھی وہ بیمور گاؤں کے قریب بتایا جا رہا ہے واقع آشرم کو سیل کر دیا ہے۔۔ اسی دوران پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ اس معاملے میں آشرم کے ملازمین سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے
اس معاملے پر گونڈا کے اے ایس پی شیوراج نے بتایا کہ موصولہ اطلاع کے مطابق لڑکی پچھلے تین دنوں سے گھر سے لاپتہ تھی۔ اس کی لاش آسارام باپو آشرممیں کئی دنوں سے کھڑی کار سے برآمد ہوئی تھی۔
थाना कोतवाली नगर क्षेत्र के अंतर्गत एक नाबालिक बालिका का शव प्राप्त होने के संबंध में #ASPGonda @shivrajspup की बाइट👇 pic.twitter.com/dTb7ORK3pj
— Gonda Police (@gondapolice) April 8, 2022
ان کا مزید کہنا تھا کہ معاملے کی ہر پہلو سے جانچ کی جا رہی ہے۔ بتادیں کہ لاش ملتے ہی پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ اور آشرم کو سیل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آشرم کے چوکیدار نے کار کے اندر سے بدبو آنے کے بعد کار کھولی تو اسے اندر سے لاش ملی جس کے بعد اس نے پولیس کو اطلاع دی۔ لڑکی کا والد بھی گزشتہ تین سال سے پراسرار طور پر لاپتہ تھا۔ پولیس اس کے بارے میں بھی تفتیش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ آسارام نابالغ کے عصمت دری کے معاملے میں قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد جودھپور کی سینٹرل جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ حال ہی میں یورین انفیکشن کی وجہ سے انہیں ایمس جودھپور میں داخل کرایا گیا تھا۔ یہاں مناسب علاج کے بعد انہیں دوبارہ جودھ پور سینٹرل جیل لے جایا گیا۔
