بی یو ایم ایس طلبہ کے لئے کوسچن بینک کی رسم اجرائی

تازہ خبر تلنگانہ

مس شبنم کو چیرمین تلنگانہ اعلیٰ تعلیمی کونسل پروفیسر لمبادری کی مبارکباد
حیدرآباد۔12/جنوری
(زین نیوز)
چیرمین تلنگانہ اعلیٰ تعلیمی کونسل پروفیسر لمبادری نے بی یو ایم ایس کے کوسچن بینک کی رسم اجرائی انجام دی جس کو مس شبنم دختر جناب عبد العلی ساکن نظام آباد نے بڑی عرق ریزی سے ترتیب دیا ہے ۔یہ کوسچن بینک بی یو ایم ایس طلبہ کے لئے امتحان کی تیاری میں مفید و مددگار ثابت ہوگا ۔مس شبنم جوبی یو ایم ایس کی طالبہ بھی ہیں،نظامیہ طبی کالج چارمینار میں زیرتعلیم ہیں جنہوں نے کافی محنت سے یہ کوسچن بینک تیار کیاہے ۔یہ کتاب آیوش میں زیر تعلیم طلبہ کے لئے دوسرا کوسچن بینک ہے ۔

اس موقع پرپروفیسر لمبادری نے بتایا کہ سابق میں ایسا کوئی کوسچن بینک دستیاب نہیںتھا جس کی ترتیب سے بی یو ایم ایس کے طلبہ کو امتحان کی تیاری میں بڑی حد تک راحت ملے گی۔یہاں یہ بتانا ضروری ہوگا کہ مذکورہ کوسچن بینک میں گزرے ہوئے چھ سال کے امتحانی پرچوں کا احاطہ کیا گیا ہے تاکہ طلبہ کو اچھا خاصہ مواد ملے ۔اس کتاب کی خصوصیت یہ ہے کہ جواں سال مصنفہ مس شبنم نے بیک وقت انگریزی اور اردو میں ترتیب دیا ہے جس میں بی یو ایم ایس کے تقریباً مضامین اور نصاب کا احاطہ کیا گیا ہے

 

❇️ اســــــاتذہ اور لیکچــــــررس کو باہمی تبــــــادلوں کا موقع دینے آئیٹـــــا تلـنگانہ کا حکومت تلـــــنگانـــــہ سے مطالبــــــہ

 

جس میںتھیوری اور پریکٹکل قابل ذکر ہے ۔اس میں بطور خاص میڈسن کی تاریخ ،طب کے بنیادی اصول وغیرہ شامل ہیں۔پروفیسر لمبادری نے مس شبنم کو کم عمر میں اس کامیاب کوشش پرمبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ مس شبنم نے مذکورہ کتاب کی اشاعت پر بلاسم پبلکیشن کا شکریہ اداکیا۔انہوں نے اس کتاب کی ترتیب میں اپنے والدمحترم محمدعبد العلی،مرحوم والدہ محترمہ تسنیم اورہمشیرہ فرح کی حوصلہ افزائی کو بھی ناقابل فراموش قراردیا ۔

پروفیسر نسیم نے چیرمین تلنگانہ اعلی تعلیمی کونسل پروفیسر آر لمبادری کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنے مصروف ترین اوقات میں سے کچھ وقت نکال کر کوسچن بینک کا رسم اجراء انجام دیا۔مس شبنم نے اپنی آنٹی پروفیسرنسیم(تلنگانہ یونیورسٹی) کے بشمول جناب محمد تقی اللہ ،جناب محمدآصف خاں،محترمہ شبانہ،جناب محمدعامرخاں،پروفیسر اطہرسلطانہ (تلنگانہ یونیورسٹی) اور جناب مجیب الدین کا بطورخاص شکریہ ادا کیا جنہوں نے کتاب کی رسم اجراء کے لئے مدد اورحوصلہ افزائی کی ہے۔ عوا م وطلبہ اس کوسچن بینک کے تعلق سے کوئی تجاویزومشورے دینا چاہتے ہیںتوpublicationblossom@gmail.comپرمیل کرسکتے ہیں۔