ایم-اے-اردو میں امتیازی
دیوبند، 12؍ جنوری
(رضوان سلمانی)
دیوبند کی ہونہار بیٹی علمہ کو ایم -اے-اردو میں 79فیصد نمبرات حاصل کرنے پر چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی میرٹھ کے تعلیمی سال 2020-21کے لئے ’’مولانا عرشی گولڈ میڈل ‘‘کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دیوبند میں محلہ پٹھانپورہ کی طالبہ علمہ دختر محمد عمران نے چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی میرٹھ سے تعلیمی سال 2020-21میں اردو مضمون میں ایم -اے-فائنل میں 79فیصد نمبرات لیکر امتیازی پوزیشن حاصل کی ہے۔جس کے لئے انہیں مولانا عرشی گولڈ میڈل کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔
واضح ہو کہ اس سے قبل علمہ کو دسمبر میں منعقدہ 33ویں کونوکیشن پروگرام کے دوران ’’وی سی گولڈ میڈل‘‘اور امتیازی توصیفی سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔علمہ یونیورسٹی کی ریگولر طالبہ ہے اس کی اس بڑی کامیابی پر اس کے اہل خانہ اور اساتذہ کے علاوہ دیوبند کی تعلیمی ،سماجی اور دیگر معزز شخصیات ڈاکٹر نواز دیوبندی ،کمل دیوبندی،عبد اللہ عثمانی،عبد اللہ راہی،ڈاکٹر عبید اقبال عاصم،عبد الرحمن سیف،ذکی صدیقی،ماسٹر شمیم کرتپوری،تنویر اجمل،نبیل مسعودی،ڈاکٹر رحمت،نوشاد عرشی،نجم احمد،شاہ فیصل مسعودی،محمد اسعد،ضرار بیگ،منصر عظیم،خورشید احمد،زینب زبیری،شہیلہ راحت،کہکشاں،شہناز اور چاندنی وغیرہ نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے علمہ کے روشن مستقبل کی دعائیں دی ہیں۔