ترنمول کانگریس اور بی جے پی ایک ہی سکے کے دو رخ۔ بائیں بازو کے بند کا ملاجلا اثر

تازہ خبر قومی

کولکاتا:12؍فروری
ویب ڈیسک
مغربی بنگال میں بائیں بازو کی یوتھ تنطیمیں ڈی وائی ایف آئی اور ایس ایف آئی کے حامیوں نے مختلف مطالبات کولیکرسکریٹریٹ بلڈنگ کے گھیراؤ پروگرام کے ،موقع پرپولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن اور آنسو گیس چھوڑے گئے تھےجس کے بعد پولیس اوربائیں بازو کے حامیوں کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے۔ بائیں بازو کی یوتھ  تنظیم کے حامیوں پر پولیس کی جانب سے کی گئی سخت کارروائی کے خلاف 12 گھنٹوں کے بند کی اپیل دی گئی تھی آج بند کا مخلوط اثر دیکھنے کو ملا ہےدارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ، ہوڑہ، ندیا میں بند کا ملاجلا اثر دیکھنے کو ملا ہے۔ سینکڑوں کارکنان ترنمول کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت اور پولیس انتظامیہ کے خلاف سڑکوں پر نعرہ بازی کرتے ہوئے نظر آئے ہیں بائیں بازوکے قومی سطح کی رہنما گارگی چٹرجی نے کہا کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت اور پولیس عام لوگوں کے جائز مطالبات اور مظاہرے کو طاقت کی بدولت کچلنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ریاست میں ترنمول کانگریس کی حکومت اور مرکز میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت میں کوئی فرق نہیں رہ گیا ہے۔بائیں بازوکی رہنما کا کہنا ہے کہ دونوں ترنمول کانگریس اور بی جے پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ عوام ان دونوں سے اب کوئی امید نہیں رہ گئی ہےانہوں نے کہا کہ آج بنگال میں بارہ کا بند بلایا گیا ہے۔ آنے والے دنوں میں ایک بار پھر بڑے پیمانے سکریٹریٹ گھراؤ کی تیاری کی جا رہی ہے۔پارٹی اعلیٰ کمان کی جانب سے اشارہ ملتے ہی ہم اپنی پوری طاقت کے ساتھ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے خلاف سڑکوں پر اتر آئیں گے۔وہیں پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کربائیں بازو کے حامیوں کو سڑک سے ہٹا کر آمدورفت دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اس مقصد میں ناکام رہے۔ناکہ بندی کے سبب چند گھنٹوں تک آمدورفت پوری طرح سے متاثر رہی۔