تمل ناڈو کے پٹاخوں کے کارخانہ میں طاقتور دھماکہ 13ہلاک۔ متعدد شدید زخمی

تازہ خبر قومی

چینائی: 12؍فروری
نمائندہ خصوصی
تمل ناڈو کے شیو کاشی کے حدود میں ورودھ نگر اچنکُلم موضع میں واقع ایک پٹاخے ایک کارخانہ میں جمعہ کے روز مہیب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں13افراد ہلاک اور36 سےزائد بُری طرح سے جھلس گئے۔ان تما م کو کو ستّور اور شیو کاشی

سرکاری اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔۔ویرودھن نگر کلکٹر آر کانن نے بتایا کہ پٹاخے کا کارخانہ میں پیش آئے آتشزدگی کے واقعہ میں 13 فراد ہلاک ہوگئےبتایاجاتا ہے کہ وردھ نگر میں واقع شری مریَمَّل پٹاخہ کارخانہ میں آج تقریبا 1.45 بجے کے قریب یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جبکہ کے پٹاخوں کو تیار کرنے کے لئے کیمیکلس کو ملایا جارہا ہے کہ زور دار دھماکے ساتھ آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے کارخانہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اس واقعہ سے کارخانہ کے چار مینوفیکچرنگ شیڈ تباہ ہوگئے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے عملہ جائے واردا ت پر پہنچ کردو گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔یہ دھماکہ اتنا طاقتور تھا کہ کارخانہ میں موجود مزدروں کو اپنے لپیٹ میں لے کیا جس سے ان کے جسم کے اعضاء لوتھڑوں کی شکل میں بکھرکر ادھر اُدھر گر گئےحادثہ میں مزید ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا اندیشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہےکارخانہ کے باہر کے دھوئیں کے غبار کے ساتھ پٹاخوں کے بار بار پھٹنے کی آوز گونج رہی تھی اور دھماکوں کی آوازیں دور تک سنائی دے رہی تھی۔پولیس عملہ نے راحت او ربچاؤ سرگرمیوں کو تیز کردیا ہے۔اس واقعہ کی اطلاع پاتے ہی وزیر آعظم نریندر مودی نےاپنے ٹویٹ کے ذریعہ حادثہ پر رنج و غم کا اظہار کیا ہےاور مہلوکین کے اراکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ہمدردی ظاہر کی وزیر اعظم نے اس واقعہ کے مہلوکین کے ورثہ کو فی کس دو لاکھ روپئے اور زخمیوں کو قومی افات سماوی فنڈ سے 50؍ہزار روپئے امداد دینے کا علان کیا ۔کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھی اس حادثہ گہرے دکھ و صدمہ کا اظہار کیا ہے۔