حیدرآباد:11؍مئی
(زین نیوز )
جیسا کہ قیاس کیا جارہا تھا کہ تلنگانہ میں حکومت لاک ڈاون نافذ کرے گی۔ریاستی کابینہ کے آغاز کے ساتھ ہی اس سے اتفاق کرلیا گیا۔
اس ضمن میں آج سہ پہر ریاستی کابینہ کا اجلاس چیف منسٹر مسٹر کے چند ر شیکھرراؤ کی زیرصدارت پرگتی بھون میں منعقد ہوا ۔
جس میں تلنگانہ میں کل چہرشنبہ 12؍مئی سے دس روزہ لاک ڈاون کے نفاذ کا فیصلہ لیا گیالاک ڈاون کے دوران صبح 6؍بجے تا 10؍بجے تک اشیائے ضروریہ کی خریدی کے چھٹ دی گئی
ریاستی کابینہ نے ویکسین کے حصول کے لئے گلوبل ٹینڈرز طلب کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : تلنگانہ میں لاک ڈاون کے نئے شرائط و قواعد 
ہے واضح رہے کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھرر اؤ اور چیف سکریٹری مسٹر سومیش کمار نے کہاتھا کہ تلنگانہ میں لاک ڈاون کا کوئی منصوبہ نہیں ہے تاہم تلنگانہ میں بڑھتے ہوئے کورونا کے مثبت معاملات اور اموات پر برہمی او ر کورونا پر قابو پانے کے اقدامات ہائی کورٹ نے اپنی سخت ناراضگی کا اظہار کیا تھا
چیف جسٹس ہیماکوہلی پر مشتمل بینچ نے حکومت کو ہدایت دی تھی کہ تلنگانہ میں لاک ڈاون کے ضمن میں اپنا موقف واضح کرے اور کورونا کو قابو پانے کے لئے ریاست میں لاک ڈاون نافذ کیا جائے
