تلگو فلم”ایف آئی آر FIR ‘کے ڈائرکٹر ‘ پروڈیوسر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

تازہ خبر تلنگانہ

کلمہ طیبہ کی بے حرمتی کے خلاف مرکزی کمیٹی ملت اسلامیہ جگتیال کی پولیس میں تحریری شکایت
جگتیال:11؍فروری
(زین نیوز)
مسلمانوں کے جذبات سے کھلواڑ فرقہ فرستوں کیلئے عام سی بات ہوگئی ہے آئے دن نت نئے منصوبے بناکر اسلام کے خلاف ‘ا شتعال انگیزی کرنا (نعوذ باللہ ) قرآن کریم‘ قرانی آیتوں کی  بے حرمتی کرتے ہوئے فرقہ فرست عناصرمذہب اسلام کا نام بدنام کرنے کی سازشیں رچ رہے ہیں اور مسلمانوں کی دل آزاری کو اپنا شیوا بناکر اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں

ٹالی ووڈ کی فلم جو دہشت گردی کے موضوع پر بنائی گئی تلگو فلم’’ ایف آئی آر‘‘ کے تشہیری پوسٹرس پر کلمہ طیبہ کی طباعت‘ اوربے حرمتی ‘ کرتے ہوئے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے پر صدر میر کاظم علی مرکزی کمیٹی ملت اسلامیہ جگتیال‘ ضلع جگتیال تلنگانہ کی قیادت میںایک وفدجس میں حافظ سید شمس الدین تبریز‘ محمد صلاح الدین منا‘ محمد افروز مجلسی‘ محمد مکثر علی نہال‘ محمد شجیع فیروز‘ محمد سمیر الدین آزاد نے پولیس اسٹیشن جگتیال پہنچ کر تحریری شکایت درج کروائی۔ قبل ازیں صدر میر کاظم علی فلم پوسٹرس پر کلمہ طیبہ کی طباعت کے متعلق ضلع یس پی مسز سدھو شرما‘ ڈی ایس پی آر پرکاش ‘ سرکل انسپکٹر کے کیشور کو واقف کروایا۔

مطالبہ کیا کہ تلگو فلم”ایف آئی آر FIR ‘‘ جو آج سےسینما گھروں میں دکھائی جانے والی ہے فوری روک لگائی جائے،وفد نے سب انسپکٹر عبدالرحیم کو تلگو فلم کے پوسٹرس پرشائع کلمہ طیبہ سے واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ اس سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں اورجو پوسٹرس شہر میں آویزاں کیے گئے ہیں انھیں فوری طور پر نکلوادیا جائے۔

اورفلم کے پوسٹرس پر کلمہ طیبہ کی طباعت عمل میں لاتے ہوئے کلمہ طیبہ کی بے حرمتی کرنے اور مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے پر ‘ فلم کے پروڈیوسر وشنو وشال ‘ ڈائرکٹر منو آنند کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔

دہشت گردی کے موضوع پر بنائی گئی اس تلگو فلم ’’ایف آئی آر‘‘ کے تشہیری پوسٹرس پر کلمہ طیبہ کی طباعت سے مسلمانوں میں اضطرابی کیفیت پائی جاتی ہے ۔مرکزی کمیٹی کے وفد نے سب انسپکٹر جگتیال ٹا ون عبدالرحیم سے مطالبہ کیا کہ وہ مذکورہ فلم کے ڈائرکٹرس اور پروڈیوسر کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے شہر جگتیال میں فلم کی نمائش پر روک لگائے ۔

اور شہر میں آویزاں فلم کے پوسٹرس کو فوری طور پر نکلوادیا جائے۔ جس کے بعد پولیس نے سینما تھیٹر پہنچ کر اس فلم کے تمام پوسٹرس کو اپنی تحویل میں لے لیا اور شہر جگتیال کےمختلف مقامات پر چسپاں کیے گئے پوسٹرس کو نکال کر پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔