انتخابی جلسہ سے حافظ عبدالعلیم فاروقی کا خطاب
مولانا مفتی فاروق صاحب بحیثیت صدر جمعیۃ علماء گوڑبگل منتخب
کا ماریڈی
(پریس نوٹ)
محمد فیروز الدین پریس سکریٹری جمعیۃ کاماریڈی کی اطلاع کے مطابق آج 9 نومبر 2021 بروز سہ شنبہ کا ماریڈی ضلع کے گوڑبگل منڈل میں جمعیۃ علماء ہند کی شاخ کا انتخاب بصدارت محترم مولوی حافظ محمد عبدالعلیم فاروقی آرگنائزر حلقہ جوکل جمعیۃ علماء عمل میں آیا، جناب حافظ محمد عبدالکریم صاحب صدر جمعیۃ علماء منڈل بانسواڑہ نے مبصر کی حیثیت سے شرکت کی اور انتخاب کروایا،
چنانچہ گوڑبگل منڈل صدر کی حیثیت سے مفتی فاروق صاحب کو منتخب کیا گیا، جبکہ جنرل سکریٹری کے لئے جناب جعفر صاحب اور نائب صدر کے لئے شیخ یادل صاحب، سکریٹری کے لئے حافظ عبدالستار صاحب کو طئے گیا گیا، اور خازن کی حیثیت سے فردوس صاحب خدمت انجام دیں گے،

اس موقع سے حافظ عبدالعلیم فاروقی صدر جمعیۃ منڈل بچکندہ نے جمعیۃ علماء ہند کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنیؒ کا خواب تھا کہ ملکِ عزیز میں مسلمانوں کی ایک ایسی تنظیم ہو جو ہر موڑ پر ملت کی رہنمائی کرے،
اسی نہج سے جمعیۃ علماء ہند کا قیام عمل میں آیا تھا، جمعیۃ علماء ہند یہ ایک ایسی نمائندہ تنظیم ہے جو اسلاف و اکابر کی پاکیزہ افکار و روایات کی امین ہے، اور بزرگوں کی بیش بہا قربانیوں کا ثمرہ بن کر آج تناور درخت کی شکل میں لہلہا رہی ہے، لہذا ہمیں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس تنظیم سے جوڑنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم مزید مضبوط بن سکیں۔
