جنسی ہراسانی سے تنگ‘ خاتون آفیسر ’’ لیڈی سنگم‘‘ دیپالی چوان نے خود کوگولی مارلی

تازہ خبر قومی

ممبئی:27؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
فرائض کے تئیں‘ ایمانداری‘ بہادری اور نڈر پن کی وجہ سے لیڈی سنگم کی حیثیت سے محکمہ جنگلات میں اپنا نام بنانے والی ایک جوان عہدیدار کی خودکشی سے مہاراشٹرا میں ہلچل مچ گئی ہے ایک اعلیٰ عہدیدار کی جانب سے مبینہ طو ر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔ جس سے تنگ اور دلبرداشتہ28 سالہ دیپالی چوان نے اپنے کوراٹر میں خودکشی کرلی او ر خودکشی سے قبل دیپالی نے چار صفحوں پر مشتمل خودکشی سے متعلق ایک تحریری نوٹ لکھا جس میں مبینہ طور پر ایہ الزام عائد کیا کہ اسے آئی ایف ایس آفیسر ونود شیوکمار نے جنسی طور پر ہراساں کیا تھا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔دپیالی چوان نےمراوتی ضلع کے میلگٹ ٹائیگر ریزرو (ایم ٹی آر) کے قریب ہریال گاؤں میںاپنے کوارٹر میں سروس ریوالور سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

۔ دیپالی چوان محکمہ جنگلات میں اپنی ایماندار‘ نڈر او ربہادر آفسر کی حیثیت سے جانی جاتی ہے انھوں نے جنگل مافیا کی سرگرمیوں پر روک لگا دیا تھا۔ دپالی چواکو ’’لیڈی سنگم ‘‘ کا خطاب دیا گیا تھا
دیپالی کے شوہر راجیش موہیت چیکھلدھرا میں ٹریژری آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دےرہے ہیں۔۔ دیپالی کی والدہ شکنتلا اس وقت ان کے ساتھ تھیںجو وہ اپنے آبائی مقام گئی ہوئیں تھیں اس وقت یہ واقعہ پیش آیا۔
خودکشی کے نوٹ میں ذکر کردہ جنگلات کے نائب کنر ویٹر (ڈی سی ایف) ونودشیوا کمار ناگپور ریلوے اسٹیشن سے گرفتارکرلیا خودکشی کے نوٹ میں نام ظاہر ہونے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا

دیپالی چوان نے تحریری نوٹ میں بتایاکہ (ڈی سی ایف) ونودشیوا کمارچند ماہ سے جنسی اور نفسیاتی طور پر ہراساں کررہا تھا اس کے خلاف خلاف کئی مرتبہ سینئر ، ایم ٹی آر پروجیکٹ ڈائریکٹر این سرینواس ریڈی سے جنسی ہراسانی کے بارے میں شکایت کی گئی تھی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی
دیپالی چوان نے یہ بھی لکھا کے شیوا کمار ڈیوٹی کے دوران شراب پی کر گندی گالیاں دیا کرتا تھا

دیپالی کے قریبی ایک قریبی ساتھی نے بتایاکہ 2020 میں شادی ہوئی تھی رواں سال فروری میں جب وہ حاملہ تھی (ڈی سی ایف) ونودشیوا کمارنے پٹرولنگ کے نام پر زبردستی تین دن جنگل میں کلو میڑ تک پٹرولنگ کروائی جس کی وجہ سے اس کا حمل ساقط ہوگیا ، جس سے دیپالی بہت افسردہ ہوگئی تھئی

دیپالی چوان کے خودکشی نوٹ پر مہاراشٹرا کے نائب وزیر اعلیٰ نائب وزیر اعلی اجیت پوارنے کہاکہ مختلف زایوں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ملزم کو کسی صورت میں چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔وہیں چیف کنزرویٹر برائے جنگلات (وزارت) اروند آپٹے نے جمعہ کو ملزم شیوا کمار کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے

اس  متوفی کے اہل خانہ نےملزم کے خلاف سخت کارروائی کرنےاور گرفتاری کی مطالبہ کرتے ہوئے دھرنا منظم کیا تھا اور کہاکہ ملزم کو گرفتار ی تک
دیپالی کی نعش نہیں لی جائے گی۔ شیوکمار کو بنگلور جاتے ہوئے ناگپور ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کرلیا گیا
پانچ سال قبل اپنے عہدہ کاجائزہ حاصل کرنے والی دیپالی چوان نے قلیل مدت میں ہی ایک ایماندار افسر کی حیثیت سے پہچان بنائی تھی