مسجد آمنہ بلقیس دھرم پوری کی افتتاحی تقریب سے علماء کرام کے خطابات
دھرم پوری:12؍اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
تلنگانہ ریاست کےنظام آباد ضلع میں دھرم پوری ہلز میں تعمیر جدید مسجد کے مفتی سعید اکبر صاحب کی نماز ظہر سے افتتاح عمل میں آیا بعد ازاں افتتاحی جلسہ کو علماء کرام نے مخاطب کیا
مولاناسید عابد قاسمی نے فرمایا کہ اللہ تبارک وتعالی مساجد کی تعمیر اور اس میں حصہ لینے والوں کے لئےجنت میں قیمتی خوبصورت اور عمدہ محل عطاء فرمائیں گے حتیٰ کہ ایک اینٹ کا حصہ دار بنیں گے تب بھی یہ ثواب عنایت فرماتے ہیں فرمایا کہ اخلاص کی بنیاد پر مساجد کی تعمیر ہونا چاہیے بنانے والوں کو قبولیت کی نیت اور اطاعت کے جذبہ سے مساجد تعمیر کرانا چاہیے غرور وتکبر سے بچنا چاہیے
مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی صاحب نے کہا کہ مساجد کی ظاہری تعمیر یعنی بلڈنگ کا بنانا صفای ستھرای کا انتظام کرنا سہولیات فراہم کرنا اسی طرح مساجد کی باطنی تعمیر یعنی نمازوں سے سجدوں سے اس ذکرالہی وتلاوت قرآن تعلیم وتدریس اور مکتب کے ذریعہ سے آباد کرنا یہ بھی مقصود ہے ہر دواعتبار سے محنت کرنے والوں کو اللہ پاک اجروثواب سے نوازتے ہیں اسی طرح تقوی اوراخلاص کے ساتھ مساجد کی تعمیر کو کرنا یہ مومن کی علامت اور نشانی ہےمفتی سعیداکبر صاحب نے فرمایا کہ مساجد شعائر اسلام ہیں لہذامساجد میں چند باتوں کا خیال رکھنا چاہیے
1)ایک
اذان ہوتے ہی مسجد حاضر ہوجائیں یہی چونکہ اذان شعائر اسلام میں سے ہے اور اذان کی تعظیم یہی ہے کہ اس کا احترام کرکے اذان کا جواب دینا درود شریف پڑھ کر اذان کے بعد کی دعاے وسیلہ پڑھنا جب اذان کوتوجہ کو سنتاہے دردودپڑھتا ہے اور دعاے وسیلہ پڑھتا ہے تو حضور نے فرمایا کہ میں اس کی شفاعت کروں گا خواتین اور بچوں کو بھی یہ بات سمجھادی جاے کہ اذان ہوتے ہی سب کام ختم کرکے اذان کی جانب سے متوجہ ہوجائیں اس کو عظمت دل میں پیدا ہوں آج اس عمل سے بے اعتنای کی بنیاد پر ہی پورے ملک میں مسلمانوں پر حالات آرہے ہیں
اس لئےشعائر اسلام کی تعظیم کو عام کریں اذان کے بعد مسلمانوں کا سب سے پہلا کام ہے نماز کو ادا کرنا خواہ مرد ہوں کہ خواتین ہر عاقل بالغ مرد وعورت کے لےء سب سے پہلا فریضہ ہے نماز کی ادائیگی اس لئے ہمیں طے کرنا ہوگا کہ اگر ہم معاشرہ کی اصلاح چاہتے ہیں تو سب سے پہلے نماز وں کی اہمیت کو اجاگر کریں
2)دوسری چیز مسجد کی اور مسجد سے وابستہ تمام چیزوں صحن وضوخانہ بیت الخلاء طہارت خانے سب شعائراللہ ہی ہیں اس کی صفای ستھرائی کا خاص خیال رکھا جاے تاکہ انسان کا دل خوش ہوجاے
3)مسجد تو بن گی لیکن ہمیں یہ دیکھنا ہیکہ ہماری نماز بھی بنی یا نہیں بنی نمازوں کی حلاوت مل رہی ہے یا نہیں کیا ہمیں دلوں کا سکون وچین نماز کی وجی سے میسر آرہاہے یا نہیں ہمارا دل سنور گیا تو حلاوت نماز حاصل ہوگی دل نہیں بنے گا تو نماز میں مزہ نہیں آے گا اس لئے پورے اخلاص کے ساتھ اذان سے متصلا مسجد کو آنے کا اہتمام کرنا چاہیے کھانوں میں مزہ نہ آے تو انسان جائزہ لیتاہے لیکن نمازوں کی حلاوت کیوں محسوس نہیں ہوری اس کا جائزہ نہیں لیتا ہے قرب قیامت کی نشانیوں میں سے فرمایا کہ لوگ مساجد تو بنالیں گے لیکن نمازوں سے غافل رہیں گے۔
اللہ پاک صدرمسجد جناب محمد پاشاہ صاحب کی اہلیہ محترمہ جن کے ایصال ثواب وصدقہ جاریہ کے لےء اس مسجد کی تعمیر ہوئی ہے ان کی مغفرت فرماے اس عمل کو بے حد قبول فرماے آمین
