حیدرآباد:30؍اگسٹ
(زین نیوز؍ایجنسیز)
حیدرآباد کے نواحی علاقے ملکاجگیری کیسرا میں نامعلوم افراد کے حملے میں ہفتہ کی رات ایک شخص کی موت واقع ہوگئ تفصیلات کے مطابق آر جی کے کالونی کا ساکن 36 سالہ نریش اپنے بھائی وینو اور دو دوستوں اشوک اور شوکت علی کے ساتھ رقمی لین دین کے سلسلہ میں بات چیت کے لئے رگھو سے ملاقات کے لئے نکلے راستے میں اشوک کے ساتھ نامعلوم افراد کی بحث ہوگئی اور یہ لوگ اشوک کے ساتھ مارپیٹ کرنے لگے۔جس پر نریش نے مداخلت کرتے ہوئے اشوک کو بچانے کی کوشش کی اس دواران یہ لوگ نریش کی بری طرح سے پٹائی کردی ساتھی دوستوں زخمی نریش کو بچاتے ہوئے فوری طور پر علاج کے لئے خانگی اسپتال لے گئے جہاں علاج کے دوران نریش کی موت واقع ہوگئی اطلاع ملنے پر کیسرا پولیس پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے دواخانہ منتقل کردیا اور کیس درج کرتے ہوئے مصروف تحقیقات ہے۔
پہاڑی شریف پولیس کو گھر سے خاتون کی لاش دستیاب ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق مامیڈ پلی کی ساکن 76 سالہ شوبھاشرما اپنے گھر میں تنہا رہتی تھی۔ ہفتہ کی شام منوج شرما اپنی والدہ سے بات کرنے کے لئے گھر پر مسلسل فون کرتا رہا فون کا جواب نہ ملنے پر منوج نے پڑوسی سے بات کرتے ہوئے والدہ کی خیریت دریافت کی جس پر پڑوسی نے گھر جاکر دیکھا تو شوبھا کی موت واقع ہوچکی تھی۔ ایس ایچ او پہاڑی شریف پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ نامعلوم افراد نے خاتون کے گلے سے طلائی چین چھیننے کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحیقیقات ہے۔
پرانے شہر میں واقع راجیو گاندھی نگر اروندھتی کالونی برج کے قریب پولیس کو ایک نوجوان کی لاش دستیاب ہوئی جس کی شناخت 33 سالہ اوما کانت کے نام سے ہوئی ہے پولیس کے مطابق اوماکانت کا ہفتہ کی رات دیر گئے قتل کیا گیا اوماکانت اور روی دونوں دوست اکثر ساتھ میں شراب نوشی کرتے تھے شبہ کیا جارہا ہے کہ شراب نوشی کے بعد روی نے اوماکانت پر چاقو سے حملہ کرتے ہوئے قتل کردیا۔ اوما کانت سابق میں ایک قتل کی واردات میں ملوث بتایا گیا ہے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے دواخانہ منتقل کردیا اور کیس درج کرتے ہوئے مصروف تحقیقات ہے۔
