دئبی کے بلند ترین ٹاور برج خلیفہ کورونا کے خلاف جنگ میں ہندوستان کی حمایت میں روشن ۔دیا مضبوط ہندوستان کا پیغام

تازہ خبر عالمی

نئی دہلی:26؍اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
ہندوستان میں COVID-19 کے واقعات میں بڑے پیمانے پر اضافے کے اور کورونا کے خلاف جنگ کے دوران ، متحدہ عرب امارات نے تاریخی عمارتوں پر سہ رنگی قمقموں کوروشن کیا تاکہ اس وبائی امراض سے نمٹنے کی جو کوشش کی جا رہی ہے۔ اس میں وہ ہندوستان کے ساتھ کھڑار ہے۔

دبئی میں دنیا کی سب سے بلند ترین ٹاور ، برج خلیفہ اور ابو ظہبی میں ایڈنوک ہیڈ کوارٹر کو اتوار کی رات ہندوستانی پرچم کے ساتھ ”مضبوط ہندوستان” کےپیغام کے ساتھ منور کیا گیا۔اس کے دوست متحدہ عرب امارات اپنی نیک خواہشات اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے

دبئی نے اپنی حمایت ظاہر کرنے کے لئے برج خلیفہ پر سہ رنگی برقی قمقموں روشن کیا ہے، "متحدہ عرب امارات میں ہندوستان کے سفارت خانے نے برج خلیفہ کی ایک ویڈیو کے ساتھ ٹویٹر پر بھی پوسٹ کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی سفیر پون کپور نے ٹویٹر پر کہا: "ہندوستان مشکل وقت میں اپنے قریبی دوست کے لئے متحدہ عرب امارات کی بھر پور حمایت کا دل کی عمیق گہرایوں سےشکریہ ادا کرتا ہے۔

"اتوار کو ہندوستان میں کورونا وائرس کے واقعات اور اموات نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا جہاں 3.49 لاکھ تازہ کیسس ریکاڑ ہوۓ ، جس کی وجہ سے اس معاملے کی تعداد1.69 کروڑ ہوگئ جبکہ کوویڈ کی وجہ سے 2،767 افراد ہلاک ہوگئے۔ملک بھر میں ہسپتال انتظامیہ بے بس ولاچار دیکھائ دے رہےہیں اور سوشل میڈیا پر آکسیجن اور ہاسپٹلس میں بستروں کی قلت پیغامات بھرے پڑے ہیں۔