دورانِ چارجنگ موبائل سے برقی شاک کی زد میں آنے سے 2 ماہ کی دلہن فوت ۔

تازہ خبر تلنگانہ

جگتیال:14؍جولائی
(زین نیوز)

دوماہ کی دلہن کو چارجنگ کے دوران موبائل فون کا ہینڈ فری استعمال کرنا اس قدر مہنگا پڑا کہ وہ زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی۔یہ واقعہ تلنگانہ ریاست کے ضلع جگتیال میں گلہ پلی منڈل میںراگھوا پٹنم سے تعلق رکھنے والی لاسیا نامی دو ماہ کی دلہن اپنے گذشتہ ہفتہ قبل اپنے میکے آئی تھے

تاہم اپنے سسرال واپس جانے کے لئے چارجنگ کے دوران موبائل سے اپنے سسرال واپس جانے کے تعلق سے بات کرنے کے دروان اچانک برقی شاک کی زد میں آگئی جس کی وجہ سے شدید طور پر جھلس گئی ۔جس کے ساتھ افراد خاندان نے عجلت میں‘‘ لاسیا‘‘ کو ایمبولینس کے ذریعہ سرکاری دواخانے منتقل کیا جہاں وہ علاج کے دوران آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔

دوماہ کی دلہن کی موت سے دونوں خاندانوں اور موضع میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی۔گلہ پلی پولیس نے اس واقعہ پر ایک مقدمہ درج رجسٹر ڈ کرلیا اور نعش کا پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کردیا۔

موبائل فون چارجنگ کے دوران پیش آنے والا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی ایسے کئی ایک واقعات رونما ہوچکے ہیں جس میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔

موبائل فون چارجنگ پر لگاکر استعمال کرنے سے متعلق بارہا سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی جارہی کہ چارجنگ کے دوران موبائل فون کا استعمال خطرناک ہوتا ہےباوجود اسکے لوگ چارجنگ کے دوران موبائل فون کا استعمال کرتے ہوئے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھ رہے ہیں