ریاست میں کورونا کے دوسرے قسم کا وباء ’’اسٹرئین‘‘ کے پھیلنے کا خدشہ

بین الریاستی

کریم نگر
زین نیوز

تلنگانہ میں برطانیہ سے مسافرین کی آمد سے ریاست میں کورونا کے دوسرے قسم کا وباء ’’اسٹرئین‘‘ کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔کریم نگر میں اس نئی قسم کی کے پھیلاؤ کا خوف اس لئے ستایا جارہا ہے کہ گذشتہ دنوں سولہ شہری برطانیہ سے کریم نگر واپس ہوئے تھے جن میں دس افراد کی بعدنشاندہی خون کے نمونوں کو حاصل کر کے اسے طبی جانچ کے لئے لیاب کے حوالے کیا گیا۔ ان تمام این ار آئیز کوکو ایسولیشن میں رکھا گیا۔سولہ میں سے چھ افراد کا پتہ چلا نے کی حکام کی جانب سے کوشیش جاری ہے ۔جن دس افراد کے حون کے نمونے حاصل کئے گئے تھے محکمہ صحت کے عہدیداریہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ آیا ان میں کہیں نئی قسم کی وبا کی علامات تو نہیں ہیں ۔عہدیداروں کا کہنا ہے جن دس افراد کے خون کے نمونے لئے گئے تھے ان میں اسٹرئین جیسی وباء کی علامتیں نہیں ہیں۔مگر حکام نے حفظ ماتقدم کے بطوران افراد کو تنہا رکھا گیا ہے ۔