جگتیال:16؍فروری
زین نیوز
ضلع جگتیال کے ملیال منڈل تاٹی پلی موضع میں پیش آئے ایک واقعہ میں زہریلا سانپ کاٹنے سے اشویکا نامی 6سالہ معصوم لڑکی فوت ہوگئی بتایا جاتا ہے کہ تلنگانہ ریاست کے شہر جگتیال کے پوچما واڑہ سے تعلق رکھنے والی اشویکا اپنی ماں کے ہمراہ ننھیال گئی ہوئی تھی جہاں آج جب صحن میں کھیل رہی تھی کہ زہریلے سانپ نے ڈس لیا لڑکی کوچنخ پکار پرافراد خاندان نے دیکھا کہ سانپ بھاگ رہا تھا لڑکی کو عجلت میں جگتیال کے سرکاری دواخانےمنتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد کریم نگر
دواخانے منتقل کرنے کی سفارش کی پرائیویٹ ایمبولینس کے ذریعہ کریم نگر منتقل کررہے تھے کہ راستہ میں ہی فوت ہوگئی ۔معصوم کی موت سے پورے خاندان میں سوگ چھا گیا۔ملیال پولیس نے پنچنامہ کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج کرلیا اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانے منتقل کردیا
