ریاض 31 اگست
(زین نیوز؍ایجنسیز )
سعودی عرب کےا بہا ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کی ایک اورکوشش کو ناکام بنادیا گیا ہے ۔ڈرون کا ملبہ گرنے سے ایئرپورٹ میں کھڑے ایک جہاز کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ملبہ گرنے سے 8 افراد زخمی ہوئے ہیں
العربیہ کے مطابق اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’حوثیوں کے بارودی ڈرون کوسعودی ایئر ڈیفنس نے فضا میں مار کر ناکارہ بنادیا ہے‘۔ اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کی ایک اور حوثی کوشش کو ناکام بنادیا گیا ہے۔ ’تاہم ملبے گرنے سے ابتدائی معلومات کے مطابق 8 افراد زخمی ہوئے ہیں
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثی ملیشیا نے ابہا ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کی دوسری کوشش کرتے ہوئے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے

سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف جاری جنگ کے دوران اب سعودی عرب کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یمن میں حوثی باغیوں اور سعودی عرب کی فوج کے درمیان جنگ جاری ہے۔
یمن میں ایران کی حمایت یافتہ شیعہ باغیوں سے لڑنے والے سعودی قیادت والے فوجی اتحاد نے اس حملہ کی تفصیل نہیں بتائی۔ اور نہ ہی ہلاکتوں کے بارے میں کوئی واضح معلومات دی گئی ہے۔
