پداپلی:17؍جون
(زین نیوز)
پداپلی ضلع میں آج صبح پیش آئے ایک دلخراش سڑک حادثہ میں ایک خاتون اے ایس ائی کی موت واقع ہوگئی ۔پداپلی کمان چوراستہ پر ایک تیز رفتار لاری نے اسکوٹی پر سورا ر اے ایس ائی کو رونڈ ڈالا جس کی وجہ سے بر سر موقع موت واقع ہوگئی جبکہ اسکوٹی پر سوار اے ایس ائی کی بیٹی شدید زخمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کمان پور پولیس اسٹیشن میں بحیثیت اے ایس ائی خدمات انجام دینے والی بھاگیا اپنی بیٹی کے ہمراہ اسکوٹی پر اپنے مکان سے نیو بس اسٹانڈ جارہی تھی کہ پچھلی سمت میں آنیوالی ایک تیز رفتار لاری نے پیچھے سے ٹکر ماردی۔

اے ایس ائی جو اسکوٹی پر پچھلی سیٹ پر بیٹھی ہوئی تھیں لاری کے تیزی سے ٹکرانے کی وجہ سے وہ لاری نیچے آگئیں او رلاری روندھتے ہوئے چلے گئی جس کی وجہ سے جسم پورا کچلا گیا۔
یہ بھی پڑھیں ❇️ کے سی آر او ر ایٹالہ راجندر ایک گھونسلے کے پرندے۔ 📝 ماوئسٹ لیڈر جگن کا خط
:
حادثہ کی اطلاع پر پداپلی سرکل انسپکٹر پردیپ کمار‘ ایس ائی راجیش کمار‘ مقام حادثہ پہنچے اور ایک مقدمہ درج رجسٹرر کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم ضلع دواخانےت منتقل کردیا ،
حادثہ کے بعد ڈرائیور نے راہ فرار اختیار کی لاری ریاست گجرات سے تعلق رکھتی ہے
