شادی سے ہفتہ قبل دلہن کی موت۔خوشیاں ماتم میں تبدیل

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد 4 مئی
( زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
کچھ دنوں میں گھر میں خوشیوں کے ساتھ شہنائیاں بجنے والی تھیں کہ اچانک گھر ماتم کدے میں تبدیل ہوگیا موذی وائرس کورونا نے دلہن بننے جاری ایک نوجوان لڑکی کو اپنا شکار بنا لیا ۔شادی سے ایک ہفتہ قبل دلہن کی موت واقع ہوگئی ۔ یہ واقعہ حیدرآباد کے علاقہ اوپل میں پیش آیا ۔تاہم یہ واقعہ تاخیر سے منظر عام پر آیا۔تفصیلات کے مطابق اوپل کے بھرت نگر سے تعلق رکھنے والے کے اننتا کی دختر 22؍سالہ کے سری وانی کی شادی اس ماہ کی 13 تاریخ کو مقرر تھی ۔جس کے وجہ سے افراد خاندان شادی کی تیاریوں میں مصرو ف تھے

  یہ بھی پڑھیں : انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل)   غیر معینہ مدت کے لئے ملتــــــوی 

اس دوران سری وانی کی طبیعت خراب ہونے پر کورونا ٹیسٹ کروایا گیا جس میں وہ مثبت پائی گئی۔حالات کے مزید بگڑنے پراپریل کی 12 تاریخ کو اسے یل بی نگر کے ایک خانگی دواخانے میں شریک کروایا گیا ۔ جہاں حالات مزید بگڑنے کے بعد علاج کے دوران وہ دم توڑدی۔
ایک ہفتہ میں شادی رچانے کے بعد نئ زندگی کے آغاز کرنے والی تھی کورونا کا شکار ہوکر زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھنے پر والدین پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا اور خوشیوں کا گھر ماتم میں تبدیل ہوگیا