عدالت کا سنسنی خیر فیصلہ
پرکاشم:24؍مئی
(زین نیوز)
آندھرا پردیش ریاست کی اونگول ضلع کی فیملی عدالت نے قومی شاہراہوں عادی قتل کے مقدمہ میں سنسنی خیز فیصلہ سنایا ہے 18؍ملزمین کو مجرم گردانتے ہوئے 12 ؍کوپھانسی اور ماباقی مجرمین کو عمر قید کی سزا ئ سنائی
اس سلسلہ میں آٹھویں ایڈیشنل کورٹ کے جج جی منوہر ریڈی نے آ ج فیصلہ سنایا جس کو انھوں نے محفوظ رکھا تھا 2008؍ میں ہائی کیلر محمد عبدالصمد المعروف منّاکے مقدمہ نے ہلچل پیدا کردی تھی
بتایا جاتا ہے کہ قومی شاہراہوں پر لاریوں کوروک کر 13 ڈرائیورس اورکلینرس کے قتل کرنے کا منّا کی ٹولی الزام تھا ۔منّاگیانگ آہنی سلاخوں سے لدی ہوئی لاری کو نشانہ بناتے ہوئے ڈروائیور او رکلینر کو ہلاک کرنے کے بعد وہ لاری لیکر فرار ہوگئے تھے
یہ بھی پڑھیں : فلمی انداز میں پولیس سے بچنے کی کوشش چیک پوسٹ پر گیٹ کی زد میں آنے سے نوجوان کی موت
اس مقدمہ میں عدالت نے مقدمہ کی سماعت کے بعد ثبوتوں کی بنیاد پر ملزمین کو قاتل قراردیا2008 ،میں مذکورہ ٹولی کی غیر قانونی سرگرمیوں پر ضلع کے اونگول تعلقہ ‘سنگا ریاکنڈہ اور مدی پاڑو پولیس اسٹیشنوں میں 6 ،مقدمات مندرج ہوئے تھے
ان میں چار مقدمات میں منّا کے بشمول 18 افرا د پر جرم ثابت ہونےکا فاضل مجسٹر یٹ نے 18 ؍مئی کواظہار کیا تھا تمام کے تمام سڑ ک چھاپ لوٹرے ہونے قتل میںملوث ہونے کے مصدقہ ثبوتوں کی بنیاد پر عدالت نے انھیں قصوروار قرار دیتے ہوئے انھیں مجرم گردانہ ہےجسکا مجسٹریٹ نے اظہار کیا
