فلمی انداز میں پولیس سے بچنے کی کوشش۔چیک پوسٹ پر گیٹ کی زد میں آنے سے نوجوان کی موت۔

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد:24؍مئی
(زین نیوز )
لاک ڈوان کے دوران پولیس کا خوف اور پھر اس پر لاپرواہی کا مظاہر ہ ‘فلمی انداز میں چیک پوسٹ پر پولیس سے بچ نکلنے کی کوشش میں ایک نوجوان اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ چیک پوسٹ پر لگائے گئےگیٹ کی زد میں آنے سےموٹر سیکل کے پچھلے حصہ پر بیٹھے نوجوان کی بر سرموقع موت واقع ہوگئی۔یہ سب منظر چیک پوسٹ پر موجود سی سی ٹی وی فوٹیج میں محفوظ ہوگیا

 

یہ خوفناک و دلخراش حادثہ تلنگانہ ریاست کےعادل آباد ضلع جنارم منڈل میں تپالا پور میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق جنارم منڈل کے تپالا پور میں محکمہ جنگلا ت کاچیک پوسٹ قائم ہے چیک پوسٹ پر گاڑیوں کو روکنے کے لئے گیٹ لگایا گیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں چھتیس گڑھ میں ضلع کلکٹر عہدہ سے برخوا ست  نوجوان کے ساتھ سڑک چھاپ فرہادی کی طر ح رویہ اپنانے کا شاخسانہ

 

لاک ڈوان کی وجہ سے محکمہ جنگلا ت کے عہدیداروں نے گاڑیوں کی آمد ورفت پر پابندی لگادی ۔ تاہم گذشتہ د ن دوپہر ایک موٹر سیکل پر دونوجوان تیز رفتاری کے ساتھ گیٹ کے قریب آئے چیک پوسٹ پر پولیس کو دیکھ کر خو ف زد ہ ہوگئے اور موٹرسیکل کو انتہائی تیز رفتار کے ساتھ گیٹ عبور کرنے کی کوشش کی۔

گیٹ عبو ر کرنے کے دوران موٹرسائیکل کے پچھلے حصے پر بیٹھے نوجوان کا سر گیٹ سے ٹکرا گیا اور دور جاکر موٹر سیکل سے نیچے گر پڑا جس کے سبب اس کی بر سرموقع موت واقع ہوگئی ۔

موٹر سیکل کی تیز رفتار کو پھانتے ہوئے پولیس عہدیدار نے روکنے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہا ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ موٹرسائیکل سوار اس کے پیچھے موجود شخص کی صورتحال جاننے بغیر تیزرفتاری کے ساتھ چلا گیا۔ آنکھوں کے پیش آئے خوفناک حادثہ دیکھ کر پولیس عہدیدار ششدر رہ گئے۔