شوہر نے بیوی کی جلتی چتا میں چھلانگ لگادی

تازہ خبر قومی

بھوانی پٹنہ: 25؍اگسٹ
(اے این ایم ایس)
اڈیشہ ریاست کے کالاہندی ضلع کیگاؤں پولیس اسٹیشن حدود کے تحت سیالجوڑی گاؤں میں ایک 65 سالہ شخص نے مبینہ طور اپنی بیوی کے جلتی ہوئے چتا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ منگل کو گالموندہ بلاک کے سیالجوڑی گاؤں میں پیش آیا۔

اس واقعہ کے تعلق سے پولیس نےآج تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ چتامیں کودنے سے اس شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ کالاہندی ضلع سے تعلق رکھنے والے65 سالہ نیلامنی صابرکی بیوی 60 سالہ رائےباری فوت ہو گئی تھی۔

اپنی بیوی کی موت پر پریشان نیلامنی صابر نے جلتی ہوئی چتا میں اس وقت چھلانگ لگا دی جب آخری رسومات کے وقت اس کے چار بیٹے اور رشتہ دار روایت کے مطابق قریبی آبی حوض میں نہانے گئے تھے۔

جس کی وجہ سے اسکی وہیں موت واقع ہوگئی بتایا جاتا ہے کہ نیلامنی صابرگرام پنچایت کے سابق سمیتی کمیٹی کا ممبرتھا ۔ گاؤں کی ترقی میں بہت اہم رول ادا کیا تھااس واقعہ سے سارے علاقہ میں غم و اندہ کی لہر دوڑ گئی

کیگاؤں تھانے کے انسپکٹر انچارج دامو پرجا نے کہا کہ خاندان کے افراد نے ابھی تک پولیس کو اس واقعہ کے بارے میں مطلع نہیں کیا۔تاہم دیگر ذرائع سے پولیس کو یہ اطلاع ملی ہے

انسپکٹر انچارج دامو پرجا نےآج جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور واقعہ کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے ایک مقدمہ درج رجسٹرر کرلیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔