4آئی پی ایس عہدیداروں کو ڈی جی پی کے عہدہ پر ترقی

تازہ خبر تلنگانہ

حیدرآباد :25؍اگسٹ
(زین نیوز)
ریاستی حکومت نے آج تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے 4آئی پی ایس عہدیداروں کو ڈائرکٹر جنرل پولیس (ڈی جی پی) کے رتبہ پر سوپر ٹائم اسکیل کے ساتھ ترقی دی  ہے ۔انہیں ترقی دیتے ہوۓان کے سبق عہدوں پر برقرار رکھا گیا ہے
۔اس ضمن میں چیف سکریٹر ی تلنگانہ مسٹر سومیش کمار نے احکامات کی اجرائی عمل میں لائی ہے۔

ان میں1989 بیاچ سے تعلق رکھنے والے اُومیش شراف آئی پی ایس‘ 1990 بیاچ سے تعلق رکھنے والے گوند سنگھ آئی پی ایس ‘ 1990 بیاچ سے تعلق رکھنے انجنی کمار آئی پی ایس‘1990 بیاچ سے تعلق رکھنے والے روی گپتا آئی پی ایس شامل ہیں