شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل۔ شوہر کی خودکشی

بین الریاستی تازہ خبر

نلگنڈہ 31؍جنوری
زنی نیوز
تلنگانہ ریاست کے نلگنڈہ ضلع کے منڈا بدھرام میں ایک المناک واقعہ میں شوہر بیوی فوت ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق منڈا بدھرام موضع میں شیامیانامی شخص نےآج صبح اپنی بیوی راملماں کو آہنی راڈ سے سر پرحملہ کردیا جس کی وجہ سے راملماں برسرموقع ہلاک ہوگئی اس کے بعد شیامیا نے کیڑے مار دوا‘پی لی حالت بگڑنے پر مقامی افرادنے دواخانے منتقل کیا جہاں وہ علاج کے دوران فوت ہوگیا۔واقعہ کیااطلاع پر پولیس مقام واردات پہنچ کر پنچنامہ کرتےہوئے ایک مقدمہ درج رجسٹر ڈ کرلیا اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانے منتقل کردیا۔  شوہر بیوی کی موت کے واقعہ سے موضع میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی