رامندر کی تعمیر کے لئے ایم ایل سی ٹی جیون ریڈی کی جانب سے بھی عطیہ

بین الریاستی تازہ خبر

جگتیا31؍جنوری
زین نیوز
ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کیلئےحلقہ گرائجویٹ کے رکن قانون ساز کونسل مسٹر ٹی جیون ریڈی نےآج بروز اتوار 50,000روپیوں کے عطیہ دیا ۔ انھوں نے آج اپنے کیمپ آفس میں رام مندر کی تعمیر کے چندہ اکٹھا کرنےو الےہندو تنظیموں کے ذمہ داروں کو چیک حوالے کیا۔ اس موقع پرہندوتنظیموں کے قائدین ‘ ایڈوکیٹ رمنا‘ لکچرر رام پرساد ‘جڑگے پرتوشم‘ مہ پال ریڈی‘ رمنا‘ کونسلر گاجولہ راجندر‘ کانگریس ٹاون پریسڈنٹ کوتہ موہن‘ نریش گوڑ اور دیگر موجودتھے۔واضح ہے کہ رام مندر کی تعمیر کے لیے ملک بھر میں فنڈ اکٹھا کرنے کی مہم کا آغازکے بعد جگتیال میں بھی ہندوتنظیموں کی جانب سے رام مندر کی تعمیر کے لئے جگتیال کے علاوہ اطراف و اکناف کے موضعات میں بھی چندہ اکٹھا کیا جارہا ہے۔