شیخ محمد انور ‘ کونٹر انٹلیجنس سیل ڈیوٹی کو ایوارڈ

بین الریاستی تازہ خبر مضامین

جگتیال26؍جنوری
زین نیوز
تاریخی قلعہ جگتیال میں منعقدہ 72ویں جشن یوم جمہوریہ تقریب میں محکمہ پولیس کونٹر انٹلیجنس سیل ڈیوٹی شیخ محمد انور ‘ پولیس کانسٹبل‘ سی آئی یو پی سی ‘ ڈی ایس بی ضلع جگتیال کو انکی نمایاں خدمات پر ضلع کلکٹر جگتیال گوگولت روی کے ہاتھوں ایوارڈ سے نوازہ گیا ۔اس موقع پر ضلع یس پی مسزسندھو شرما‘ اور دیگر موجودتھے۔ واضح رہے کہ شیخ محمد انور کو محکمہ میں انکی نمایاں خدمات پر ابتک چوتھی مرتبہ ایوارڈسے نوازا گیا ہے وہ 07-2005ڈی ائی جی آفس کریم نگر‘ 2008میں ین آئی اے حیدرآباد ‘ اور-18 -2010 سے کونٹر انٹلیجنس جگتیال‘ پداپلی‘ کریم نگر سیل ڈیوٹی‘ خدمات انجام دے رہے ہیں ۔2018میں ضلع کلکٹر جگتیال ڈاکٹر اے شرت‘ کی ہاتھوں ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔شیخ محمد انور کو مسلسل چوتھی مرتبہ محکمہ کی جانب سےایوارڈ سے نوازے جانے پر محکمہ کے اعلیٰ عہدیداروں‘ اور اسٹاف‘ دوست احباب کی جانب سے مبارکبادی دی گئی ہے