’’انسان وہی ہےجو دوسرو ں کے لئے اپنی زندگی قربان کر دے‘‘صدر جمہوریہ ہند

تازہ خبر قومی

نئی دہلی25؍جنوری
زین نیوزڈیسک
بھارت کے صدر جمہوریہ عزت مآب رام ناتھ کووندکا 72ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر قوم کے نام خطاب میں کہاکہ مجھے یقین ہے کہ محض انسان کے لیے وسیع محبت اور قربانی کا یہ جذبہ ہمارے ملک کو ترقی کی بلندیوں تک لے جائے گا۔دنیا کی سب سے بڑی اور انتہائی مستحکم جمہوریت کے 72ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر میری طرف سے آپ کو دلی مبارک باد۔ہماری اس سرزمین میں، جہاں تنوع ہے، مختلف تہوار ہیں اور ہمارے قومی تہوار بھی ہیں، جنہیں ہر کوئی انتہائی جوش وخروش اور جذبہ حب الوطنی کے ساتھ مناتا ہے۔ ہم یوم جمہوریہ کا قومی تہواربھی پورے جوش و خروش سے مناتے ہیں، اپنے قومی ترنگے کو سلام کرتے ہیں نیز آئین میں اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔
آج کا دن تمام ہندوستانیوں، چاہے وہ اندرون ملک ہوں یا بیرون ملک، سب کے لیے بہت ہی زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔71 برس قبل، آج ہی کے دن ، ہم یعنی ہندوستان کے عوام نے، آئین کو اپنایا اور اس کے تئیں اپنی پاسداری کا اظہار کیا۔ لہذا ہم سب کے لیے آج کا دن ،آئین میں شامل عظیم اقدار کو سمجھنے اور ان پر غور کرنے کا دن بھی ہے۔ یہ اقدار جن میں انصاف، آزادی، مساوات اور اخوت شامل ہیں، جنہیں آئین کی تمہید میں شامل کیا گیا ہے اور جو ہم سب کے لیے انتہائی مقدس ہیں،اس کی پیروی کرنا نہ صرف حکمرانوں بلکہ عوام الناس کے لیے بھی یکساں طور پر لازم ہےکرنے کا اہل بنائے گا۔۔
بھارت ترقی کی شاہراہ پر آگے بڑھتے ہوئے عالمی برادری میں اپنامناسب مقام بنا رہا ہے۔ پچھلے کچھ سالوں میں بھارت کے اثرات والے علاقوں میں مزید توسیع ہوئی ہے اور اس میں دنیا کے وسیع شعبے شامل ہوئے ہیں ۔ جس غیر معمولی حمایت کے ساتھ اس سال بھارت نے غیر مستقل ممبر کی شکل میں سیکورٹی کونسل میں داخلہ کیا ہے وہ اس کے بڑھتے اثر کی علامت ہے۔عالمی سطح پر لیڈروں کے ساتھ ہمارے تعلقات کی گہرائی کئی گنا بڑھی ہے۔اپنی زندہ جمہوریت کے بل پر بھارت نے ایک ذمہ دار اور قابل اعتماد ملک کی شکل میں اپنی ساکھ بڑھائی ہے۔میرے پیارے ہم وطنو!
ہماری جمہوریت کے قیام کا تہوار منانے کے اس موقع پر میرا دھیان غیرممالک میں آباد اپنے بھائی بہنوں کی طرف بھی جارہا ہے۔غیر مقیم بھارتی ہمارے ملک کا وقار ہیں۔دوسرے ملکوں میں آباد بھارتیوں نے مختلف شعبوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان میں سے کچھ لوگ سیاسی قیادت کی اعلی سطح تک پہنچے ہیں اور متعدد لوگ سائنس، آرٹ، تعلیم، سماجی خدمت اور کاروبار کے شعبے میں غیرمعمولی تعاون کررہے ہیں۔آپ تمام غیرمقیم بھارتی اپنی موجودہ کرم بھومی کا بھی وقار بڑھا رہے ہیں۔آپ سب کے آباء و اجداد کی زمین بھارت سے میں آپ کو یوم جمہوریہ کی دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ ہماری مسلح افواج، نیم فوجی دستے اور پولیس کے جوان عام طور پر اپنے خاندانوں سے دور رہتے ہوئے تہوار مناتے ہیں۔ ان سبھی جوانوں کو میں خاص طور پر مبارک باد دیتا ہوں۔
میں ایک بار پھر آپ تمام ہم وطنو ں کو یوم جمہوریہ کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
شکریہ!
جے ہند!