جگتیال:27؍جولائی
(زین نیوز)
تلنگانہ ریاست میں جگتیال ضلع کے ملاپور منڈل میں ویم پلی وینکٹا راؤموضع میں ٹریکٹر کے ذریعہ دریاۓ گوداوری سے غیرقانونی طور پر ریت منتقلی کی اطلاع پر ٹرینی سب انسپکٹر وینکٹیش‘ کانسٹبلس سرنیواس‘ راج کمار‘ سریش کے ہمراہ ندی پر پہنچنے پر ریت مافیا کی ٹولی نے ان پر سنگباری کی یہ واقعہ گذشتہ درمیانی شب پیش آیا۔حملہ میں راج کمار ، سرینو اور سریش کانسٹیبل شدید زخمی ہوگئے جنھیں علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔
واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی ہی سرکل انسپکٹر پولیس مٹ پلی سرنیواس نےمقام واردات پہنچنے تک یہ ٹولی ٹریکٹر اور جے سی پی چھوڑ کرفرار ہوگۓ جسےضبط کرکے پولیس اسٹیشن منتقل کردیاگیا۔
پولیس نے اس سلسہ میں ایک مقدمہ درج رجسٹرکرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ریت مافیاکی پرتشدد حرکت کے ساتھ محکمہ پولیس میں ہلچل سی مچ گئ ۔پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں نے اسے سنجیدگی سے لیا ہے۔ وہیں عام عوام نے اس واقعہ پر پولیس کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیاہے۔
ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پولیس کے اعلیٰ عہدیداران نے رات کو ہی اس واقعہ کی مکمل معلومات اکٹھا کرلی ہیں۔یہ قیاس کیاجارہا ہے کہ محکمہ پولیس اس واقعہ کے بعد ریت مافیا کے خلاف سخت کاروائ کی تیاری کر رہی ہے۔جوں مذکورہ خاطی اس کے ہاتھ لگیں گے ان کو سختی کےساتھ نپٹاجاۓ گا۔

ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ریت مافیا نےیہ سوچ کر کہ پولیس سے کوئی خطر ہ درپیش نہیں ہے کیونکہ وہ تو ہمارے پاس سے معمول( بھتہ ) وصول کرتی ہے اسی نظریہ کے تحت درمیانی شب ریت کی کھدوائی او رمنتقلی کا کام جاری رکھا تاہم ریت کی منتقلی کے دوران پولیس کی جانب سےاچانک روکاٹ کھڑی ہونے کے سبب ریت مافیاگینگ نےپولیس پر سنگ باری کی او رراہ فرار اختیار کرلی۔
گذشتہ دنوں تیز بارش کی وجہ سےگوداوری ندی میں پانی کے سطح اور بہاوٌ میں اضافہ کے بعد حکام نے ندی کے قریب جانے سے خبردار کیا تھاکہ کسی بھی وقت پراجکٹوں کے دروازے کھولے جاسکتے ہیں ۔تاہم رات دیر گئے جے سی بی مشنری کے ذریعہ ریت کی کھدائی اور منتقلی موضوع بحث بنی ہوئی ہے

ریت مافیا گینگ کی جانب سے پولیس پر سنگ باری کے بعد اب یہ الزامات بھی عیاں ہورہے ہیں کہ کچھ بدعنوان پولیس افسران کی پشت پناہی کی وجہ سے ہی ریت مافیا گینگ کی پرورش ہوئی ہے ‘ اس کہاوت کے مصداق کہ جس سانپ کو دودھ پلایا وہی گلہ کا پھندا بننے لگا ہے
ضلع میں کچھ پولیس عہدیداروں کو بدعنوانی کا سامنا کرنے پر ضلع ایس پی مسز سندھو شرما نے انھیں دسٹرکٹ پولیس ہیڈ کوارٹر پر اٹاچ کردیا ہے ‘ معلوم ہوا ہے کہ جن پولیس اسٹیشنس میں ایس ائیز کی پوسٹ خالی ہیں کہ محکمہ اندرونی طورتحقیقات کر رہا ہے تاکہ ایس آئیز کومخلوعہ عہدہ پربھرتی کی جاسکے۔مابعد تحقیقات حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے اسٹیشنوں پر بھرتی جائے گی
