جگتیال:24؍فروری
(زین نیوز)
روس اور یوکرین میں جنگ کا آغاز ہوچکا ہے اور ایسے حالات میں ہندوستان کے شہری جو وہاں پر میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے اور ملازمت کرنے گئے ہوئے ہیں وہ پھنس گئے ہیں۔یہاں پر ان کے اہل خانہ پریشان ہیں ،
تلنگانہ ریاست کے ضلع جگتیال کے ملیال منڈل کے موضع رام پور سے تعلق رکھنے والے بدم کشن ریڈی کی دختر بدم نہاریکا ریڈی یوکرین کے ونیسیا شہر کی جفروزی یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس فائنل ائیر کی طالبہ ہے ۔ دونوں ممالک میں جنگ کے آغاز کی وجہ سے بدم نہاریکا ریڈی کے والدین پریشان ہیں ۔
بدم نہاریکا ریڈی کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کسی طرح باحفاظت ہندوستان واپس آجائے ، جب کہ اس کی والدہ کا رو رو کر برا حال ہے۔ بدم نہاریکا ریڈی کی اپنے اہل خانہ سے آج بھی گفتگو ہوئی ہے

اور اس نے اپنے والدین کو تسلی دی ہے کہ وہ یہاں خیریت سے ہےاس نے بتایاکہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ںے جملہ 15سو؍طالبات ہیں جو محفوظ ہیں
کریم نگر ضلع اور جگیتال ضلع سے تعلق رکھنے والے طلبہ یوکرین میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے گئے تھے۔
پانچ طالبات میں
ملیال منڈل رام پور سے تعلق رکھنے والی
بدم کشن ریڈی کی دختر بدم نہاریکا ریڈی ..
جگتیال منڈل کے موضع لکشی پور سے تعلق رکھنے والے لکشماریڈی کی دختر ہیما بندو، ایم بی بی ایس فائنل ایئر ..
میڈ پلی منڈل منے گڈم سے تعلق رکھنے والی اوشا شری ایم بی بی ایس فائنل ائیر
کریم نگر سے تعلق رکھنے والے ونود کمار کی دختر روپا سری ایم بی بی ایس فائنل ائیر میں ہے۔ جو یوکرین کی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں
بدم نہاریکا ریڈی کے والدبدم کشن ریڈی سابق ایم پی ٹی سی ہیں بدم کشن ریڈی نے حکومت ہند سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں ۔

تاہم بی جے پی کریم نگر رکن پارلیمنٹ مسٹر بنڈی سنجے نے آج شام بدم نہاریکا ریڈی کے گھر پہنچ کر انکے والدین سے ملاقات کرتے ہوئے بات چیت کی اور حکومت سے نمائندگی کرتے ہوئے ہندوستانی طالبات کے واپسی کے اقدامات کروانے کا تیقن دیا۔
یہ بھی پڑھیں:❇️ روس کے یـــــوکرین پر 30 سے زائد حملے
