دوبارہ جیل منتقل
نئی دہلی : 24؍اپریل
(اے ایم این ایس)
لکھیم پور کھیری تشدد کیس کے اہم ملزم آشیش مشرا ٹینی نے عدالت میں خودسپردگی کر دی ہے، جہاں سے اسے دوبارہ جیل بھیج دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ آشیش مشرا نے سی جی ایم کورٹ میں خودسپردگی کر دی ہے۔
واضح رہے کہ الہ آباد ہائی کورٹ نے مارچ میں آشیش مشرا کو ضمانت دی تھی یہ معاملہ کافی زیر بحث آیا تھا۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی گئی تھی، جہاں آشیش مشرا کی ضمانت منسوخ کر دی گئی تھی۔ آشیش مشرا مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کے بیٹے ہیں۔
دراصل 25 ستمبر کو پیر ہے اس دن عدالت میں کافی بھیڑ ہوتی ہے۔ اس سے بچنے کے لیے آشیش مشرا نے ہتھیار ڈالنے کے لیے ایک دن کی چھٹی کا انتخاب کیا۔
Lakhimpur Kheri violence: Bail cancelled by SC, Union minister's son Ashish Mishra surrenders
Mishra surrendered in the court of the chief judicial magistrate at Lakhimpur Kheri, a day ahead of the expiry of his bail term.https://t.co/I1rf7AAiC8
— The Times Of India (@timesofindia) April 24, 2022
4 اپریل کو کیس میں تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ چیف جسٹس این وی رمنا، جسٹس سوریا کانت اور جسٹس ہیما کوہلی کی خصوصی بنچ نے یہ فیصلہ دیا۔
4 اپریل کو عدالت نے آشیش مشرا کی ضمانت منسوخی کے لیے کسانوں کی درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ قبل ازیں عدالت میں الہ آباد ہائی کورٹ کے آشیش مشرا کو ضمانت دینے کے حکم پر سوالات اٹھائے گئے تھے
۔ اس کیس کی تحقیقات کی نگرانی کے لیے سپریم کورٹ کی تشکیل کردہ کمیٹی نے ضمانت کی منسوخی کو چیلنج کرنے کی سفارش کی تھی۔ سپریم کورٹ کی طرف سے قائم کردہ نگرانی کمیٹی نے یوپی حکومت سے کہا تھا کہ وہ آشیش مشرا کو ضمانت دینے کے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے مرکزی وزیر اجے مشرا کے بیٹے اور لکھیم پور کھیری تشدد کیس کے اہم ملزم آشیش مشرا کی ضمانت منسوخ کر دی تھی اور ضمانت منسوخ کرنے کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے آشیش مشرا کو ایک ہفتہ کے اندر خودسپردگی کرنے کی ہدایت دی تھی
