دفعہ 153 A ‘دفعہ 353 کے تحت مقدمہ درج
ممبئی :24؍اپریل
(اے ایم این ایس)
امراوتی کے ایم پی نونیت رانا اور ان کے ایم ایل اے شوہر روی رانا، جو مہاراشٹر میں چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے کی رہائش گاہ ماتوشری کے باہر ہنومان چالیسہ پڑھنے پر اڑے تھے، کو آج باندرہ کورٹ نے 14 دن کے لیے عدالتی حراست میں بھیج دیا۔
وہیں اتوار کو رانا جوڑے کی رہائش گاہ کے باہر ہنگامہ کرنے والے شیو سینا کارکنوں کے خلاف پولس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ایک بڑی کارروائی کی ہے۔ اس معاملے میں کھر پولیس نے شیوسینا کے 6 کارکنوں کو گرفتار کیا ہے۔ ممبئی پولیس نے کہا کہ اس معاملے میں دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
Hanuman Chalisa row: MP Navneet Rana, her MLA husband Ravi Rana arrested in Mumbai – Times of India https://t.co/jUlGvcUZLC via @GoogleNews
— Chinmay Mals (@ChinmayMals) April 24, 2022
امراوتی سے ایم پی نونیت رانا اور ان کے شوہر ایم ایل اے روی رانا کو ممبئی پولیس نے میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا۔ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ، باندرہ کی چھٹی اور اتوار کی عدالت نے امراوتی کے ایم پی نونیت رانا اور ایم ایل اے روی رانا کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔
اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر پردیپ گھرت نے کہا کہ امراوتی کے ایم پی نونیت رانا اور ایم ایل اے روی رانا کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ 6 مئی تک عدالتی تحویل میں رہیں گے۔ ضمانت کی سماعت 29 اپریل کو ہوگی۔
دوسری جانب ہنومان چالیسہ تنازعہ پر کانگریس لیڈر ملکارجن کھرگے نے بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر میں موجودہ حکومت کو سیاسی مسئلہ بنا کر ہراساں کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور انہیں بی جے پی کی حمایت بھی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے گھر میں بھی ہنومان چالیسہ پڑھ سکتے ہیں، اسے صرف ادھو ٹھاکرے کے گھر کے سامنے کیوں پڑھا جائے؟
Maharashtra | Khar police arrested 6 Shiv Sena workers after Police registered a case yesterday against party workers who created ruckus outside the residence of Navneet & Ravi Rana. Search for other accused underway: Mumbai Police
— ANI (@ANI) April 24, 2022
ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ممبئی پولیس نے ہفتے کے روز امراوتی کے ایم پی نونیت رانا اور ان کے ایم ایل اے شوہر روی رانا کو دفعہ 153A کے تحت گرفتار کیا تھا یعنی مذہب کی بنیاد پر دو گروپوں کے درمیان دشمنی کو بڑھاوا دینے پر۔
ایک اہلکار کے حوالے سے میڈیا رپورٹ کے مطابق، ممبئی پولیس نے آزاد رکن پارلیمنٹ نونیت رانا اور ان کے شوہر ایم ایل اے روی رانا کے خلاف درج ایف آئی آر میں دفعہ 353 کے تحت ایک اور مقدمہ درج کیا ہے۔ جس میں دونوں میاں بیوی پر سرکاری ملازم کو اپنی ڈیوٹی سے روکنے کے لیے فوجداری طاقت کا استعمال کرنے کا الزام لگایا گیا ہے
