مایہ ناز گیند باز محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں کے سندور لگا نے کے بعد نیا تنازعہ

تازہ خبر قومی

کولکاتا :24؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)

کولکتہ: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی اور فاسٹ بولر محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں نے مانگ میں سندور لگا کر نیا تنازعہ کھڑا کردیا ہے ‘ حسین جہاں نےاپنی ایک تازہ ترین تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس کے بعد ایک طرف وہ تنقیدوں کا شکار ہوئی ہیں تو دوسری طرف کچھ مداح تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں

واضح رہے کہ حسین جہاںاپنے خاوند محمد شامی پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کرنے کے بعد وہ الگ رہ رہی ہیں تاہم مختلف وجوہات کی بنا پر وہ خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں اب مانگ میں سیندور لگا کر سوشل میڈیا میں سرخیوں میں ہیں

انھوں نے ایک تصویر میں وہ نیلی ساڑھی کے ساتھ اپنےمانگ میں سندور لگائے ہوئے ہیں،سوشل میڈیا انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر شیئر کی ہے
جس کے بعد طرح طرح کے کمنٹس کیے جارہے ہیں، کچھ نے تو ان کی خوشنودی حاصل کرنے کیلیے انھیں آنجہانی سری دیو سے بھی مشابہہ قرار دے دیا ہے۔