ایسی شادیوں میں نکاح نہ پڑھایا جائے جس میں ناچ گانا ڈی جےہو

بین الریاستی تازہ خبر

جمعیت علماء ضلع نظام آباد کے ایک وفد کی شہر قاضی سے ملاقات
نظام آباد:24؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
صدر جمعیت علماء ضلع نظام آباد حافظ محمد لئیق احمد صاحب کی قیادت میں آج ایک وفد جناب شوکت صاحب شہر قاضی سے ملاقات کی گئی اور اس میٹنگ میں قاضی صاحب سے جمعیت علماء کی جانب سے اس بات کی گزارش کی گئی کے وہ نکاح کو آسان کرنے کی اس مہم میں ہمارا ساتھ دیں ۔

وفد نے شہر قاضی نظام آباد سے خواہش کی کہ جو نکاح ‘ لین دین‘ بینڈ باجے‘ڈی جے سونڈ غیر شرعی امورکے ساتھ ہورہے ہیں حتی المکان روکنے کی کوشش کریں۔
مسلم معاشروں میں شادیوں کے موقع پر غیر اسلامی ‘ رواج عام ہوتا جارہا ہے اور اس کا سدباب انتہائی ضروری ہے۔اور ایسی شادیوں میں نکاح نہ پڑھائیں جن شادیوں میں بینڈباجے ‘ ڈی جے ‘ آتش بازی اور ناچ گانے کیے وغیرہ اور دیگر بے جا رسومات کئے جاتے ہو۔ مسلمانوں یہ بھی گذاراش کی ہے کہ شادی سادگی سے انجام دیں اور مساجدمیں نکاح کا اہتمام کریں ویڈیو گرافی سے بچیں ‘ شادیوں میں غیر ضروری مصارف اور اصراف سے بچیں

شہر قاضی نظام آباد جناب شوکت صاحب نے جمعیت علماء کی تحریک کی تائید کرنے کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کریں اور آئندہ جس نکاح میں غیر شرعی رسومات ہونگے اس نکاح کو تکمیل نہیں کیا جائیگا۔

اور اسی طرح اس اجلاس کے ذریعے شہر کے تمام ہی شادی خانوں کے مالکین سے بھی گزارش کی گئی کے وہ اس طرح کے شادیوں میں بالکل بھی اپنا فنکشن ہال کرایہ پر نہ دیں اور قبل ازوقت تحریری طور پر معاہدہ کرلیں کہ بینڈباجے ‘ ڈی جے ‘ آتش بازی اور ناچ گانے وغیرہ سختی کے ساتھ منع ہیں۔
جمعیت علماء ضلع نظام آباد کے ذمہ داروں نے اس مہم میں بھر پور تعاون کرنے کی اپیل کی ہے