محکمہ تعلیمات کے سپرینٹنڈنٹ نے انتہائی سادگی اور اسلامی طریقوں کے مطابق لڑکی کا نکاح کرتے ہوے تاریخ رقم

تازہ خبر تلنگانہ

عملی اقدام پرمسلم کمیٹی کی ستائش۔قابل تقلید اقدام

حیدرآباد:10؍فروری
(زین نیوز)
تلنگانہ ریاست کے  منچریال ضلع  چنور سے تعلق رکھنے والے محمد محمود حسین عرف ستارسپرنڈیٹ ڈی ای او آفس جنگاؤں نے شادی سادگی اور شرعی طور پر انجام دیتے ہوئے اپنی لڑکی کی شادی میں ایک کھانا ایک سالن ایک میٹھا بناکر مہمانوں کی عمدہ ضیافت کی۔محمد محمود حسین کے اس اقدام سے  چنور  منڈل مسلم کمیٹی بھی متاثر ہوئے بغیررہ نہیں سکی ۔

موصوف کے اس عملی اقدام کو مسلم کمیٹی نے سراہتے ہوے آج ان کی گل پوشی کرتے ہوے تہنیت پیش کی اور امید ظاہر کی کہ اگرمسلمان اس طرح عملی میدان پیش قدمی کرتے رہیں تو ان شاء اللہ شادیوں میں اسراف وفضول خرچی کے حوالہ سے ہونے والی بے اعتدالیاں معاشرہ سے بہت جلد ختم ہوسکتی ہیں۔۔

اس موقع پرمحمد عبدالرشید پرنسپل عائشہ بی ایڈ کالج نظام آباد‘ و ریٹائرڈ ڈی ای او منچریال محمد محمود حسین ستار کی جانب سے پہل کرتے ہوئے اپنی لڑکی کی شادی میں ایک کھانا ایک سالن ایک میٹھا بناکر‘ عوام کو اصراف سے بچانے کا پیغام دیا جو دوسروں کے لئے قابل تقلید ہے ‘ مسلم کمیٹی چنو رکے ذمہ داران نے کہاکہ کمیٹی کے جانب سے شادی بیاہ میں بیجا اصرا ف سے بچنے او ر ایک ہی پکوا ن کے تعلق سے فیصلہ لینے سے قبل جنا ب محمد محمود حسین ستا ر صاحب نے پہل کرتے ہوئے شادی میں ایک کھانا ایک سالن ایک میٹھا بناکرمثال قائم کردی۔

 

اس موقع پر چنور مسلم کمیٹی کے ذمہ داران محمد نواز میونسپل وائس چیئرمین‘ محمد متین الدین‘ سید انور‘ جواد احمد ‘ جاوید ‘ نوا الدین‘ سید اکبر‘ محمد کلیم الدین‘ سید فیصل‘ معراج‘ اشفاق حسین‘ محمد نعیم الدین‘ مولانا حسین ‘ جلو اور دیگر نے محمد محمود حسین ستار کی زبردست ستائش کرتے ہوئے مبارکباد دی

موصوف گورنمنٹ ملازم ہونےکے انتہای سادگی اور اسلامی طریقوں کے مطابق اپنی لڑکی کا نکاح کرتے ہوے تاریخ رقم کی جس پر عوام وخواص نے ان کو مبارکباددی اور حوصلہ افزائی کی
تمام ہی مسلمانوں سے اپیل بھی کی گئی کہ وہ اپنی تمام تر تقریبات کو شریعت اسلامی کی مطابق منعقد کریں لغویات لہو ولعب ناچ گانے ڈیکوریشن اور دیگر غیر اسلامی رسوم ورواج سے دور رہ کر ایک مہذب سماج تشکیل دینے میں اپنی ذمہ داری اداکریں اس محفل نکاح میں وطعام میں محکمہ تعلیمات کے اعلی عہدیداران و دیگر معززین نے شرکت کی