ملازمین کے باہمی تبادلوں میں رعایت دینے آئیٹا تلنگانہ کا حکومت سے مطالبہ

Uncategorized

حیدرآباد:9؍فروری
(زین نیوز)
۔محمد معین الدین کے بموجب آییٹا تلنگانہ کے صدر محمد یقین الدین نے حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ جی او 317 کے متاثرین کو راحت دینے جاری کیا گیا جی او 21 میں دی گئی

شرائط 5 اور 8 میں نرمی دے۔ شرط نمبر 5 کوئی ایک ملازم 317 سے متاثرہ ہو اور شرط نمبر 8 ملازمین اپنی سینیارٹی کو صفر کرنے کیلئے اقرار نامہ منسلک کرنا ۔ یہ دو سخت شرائط سے ملازمین کو نقصان پہنچ رہا ہے

محمد عبدالمعیز نے حکومت سے پرزور اپیل کی کہ ان شرائط میں نرمی برتتے ہوئے سارے ملازمین کی درخواست کو قبول کرے اور ملازمین کی سینیارٹی کو برقرار رکھے تب ہی حکومت کے جی او 21 سے خاطر خواہ ملازمین کا فائدہ ہوگا ۔

امید کے حکومت اس پر مثبت انداز میں غور کر گی۔ سکریٹری محمد اصغر حسین نے وزیر اعلی کے سی آر صاحب اور وزیر تعلیم محترمہ سبیتا اندرا ریڈی سے گزارش کی کہ وہ ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کو جلد از جلد ختم کرے۔