کورٹلہ: 14/فروری
(پریس ریلز)
تلنگانہ ریاست کے شہر کورٹلہ کے محلے بلال پورہ میں جمعیت اہلحدیث شاخ کورٹلہ کی جانب سے "مسجد خالد بن ولید” کا قیام عمل میں آیا اور بروز جمعہ 12/فروری سے پنجوقتہ نمازوں کا سلسلہ الحمدللہ جناب عبدالطیف عمری، اور عبدالواجد عمری،کی امامت میں شروع کیا گیاہے۔بروزجمعہ ابتدائی خطبے کے موقع پر ریاست مہاراشٹرا کے ضلع ناندیڑ کی مشہور و معروف شخصیت حضرت شیخ عبدالخالق محمدی ناندیڑ نے شرکت کرتے ہوئے خطبہ جمعہ دیا۔اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ روئے زمین پر اللہ تبارک و تعالی کے یہاں سب سے مقبول ترین حصہ مساجد ہیں اور سب سے ناپسندیدہ جگہ بازار ہیں۔اسلیے مساجد کو نماز کےلیے جلد آیٔں اور دیر سے جایٔں۔ انہوں نے کہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں مسجد نبوی سے تمام امور کی تکمیل کےلئے منصوبہ بندی ہوتی تھی چاہے وہ جنگ کے لئے ہو یا پھر مسئلے مسائل کے حل کے لئے ہو ہر کام کو مسجد سے جوڑا جاتا تھا اور دور حاضر میں مسلمان مساجدوں سے دور ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو آدمی اللہ کے لیے مسجد تعمیر کرتا ہے تو اللہ تبارک و تعالی اس کے لیے جنت میں ایک گھر تعمیر کرتے ہیں۔ اسی لیے ہر فرد کو چاہیے کہ وہ مسجد تعمیر کرنے کی نیت کرے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی نے جن و انس کو صرف اور صرف اللہ کی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے۔ انسان کو اللہ تبارک تعالی نے عقل سلیم دے کر پیدا کیا اس کے باوجود وہ اس رب کی عبادت نہیں کرتا یہ سب سے بڑا گناہ ہے۔جب تک انسان کے پاس مال اور صحت ہے تب تک وہ دندناتا پھرتا ہے اور جب مال اور صحت دونوں انسان سے دور ہو جاتے ہیں بیماری آ گھیرتی ہے مصیبت میں ہوتا ہے تو رب کو یاد کرنے لگتا ہے اورکہنے لگتا ہے کہ اب صرف اللہ اللہ کرتے رہو بس اسی کو یاد کرتے رہو۔ چاہیے خوشی میں ہو یا پھر غم میں ہم کو ہر حال میں اپنے خالق حقیقی کو یاد کرتے رہنا چاہیے۔اللہ نے ہم کو اس دنیا میں امر بالمعروف ونہی عن المنکر کے لئے،اور معاشرہ کے اندر پھیلی برایئوں،شرک وبدعت کے خاتمے کے لیے بھیجا ہے اسکے لیے شرک وبدعت کے خاتمے اور اللہ رب العزت کی واحدانیت اور حق کے پیغام کو عام کرنا چاہیے۔انہوں نے عمل کے زریعہ دعوت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج معاشرے کے اندر ہر شخص پریشان نظر آتا ہے کیونکہ کہ ہماری خواتین کو ہم دینی علوم سے محروم کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے گھر مسائل اور پریشانیوں سے گھرے ہوئے ہوتے ہیں ہماری خواتین کو دینی علوم اور شریعت ،صحابیات کی ذندگی گذارنے کے طریقوں سے واقف کروانے پر دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل ہوگی اور گھرانے خوشحال اور دیندار ہونگے۔ انہوں نے اس موقع پر مساجد کو آباد کرنے اور ہر حال میں اپنے رب سےجڑے رہنے اور پابندی کیساتھ عبادات کا اہتمام کرنےکے لیے کہا۔اس موقع پر سابقہ امیر جمعیت اہلحدیث کورٹلہ جناب عبدالکبیر صاحب،عبدالطیف عمری،شیخ بھائی موگلی پیٹ، عبدالعلیم صدر مسجد کمیٹی مسجد خالد بن ولید،عبدالحفیظ عرفان، محمد ساجد، عبدالخلیل، عبدالشاھد، سید عسکر، محمد بابا، محمد مبین،ایڈوکیٹ محمد انس، محمد جہانگیراحمد چاند جرنلسٹ،اور دیگر موجود تھے۔
