نیلور: 23؍جنوری
زین نیوز
نیلورضلع میں ایک المناک واقعہ پیش آیا ہے۔ ٹک ٹیک ویڈیوز کے ذریعہ سوشل میڈیا پراپنی شہرت کے جھنڈنے گاڑنے والے رفیع نامی نوجوان نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ اس کے اہل خانہ کے مطابق دو روز قبل نامعلوم افراد نے رفیع کا اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا تھا ۔اور انکے تعلق سے پولیس میں شکایت کرنے پر جان سے مارنے کے علاوہ برہنہ کرکےویڈیو ز بناکر یوب ٹیوب پر پوسٹ کرنے کی رفیع کو دھکمیاں ملی تھیں۔افراد خاندان نے الزام لگایا کہ پولیس میں شکایت درج کروانے کے بعد بھی پولیس کی جانب سے کسی قسم کی کارروائی نہ کیے جانےپر رفیع نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔پولیس نےضابط کی اکارروائی کرتے ہوے ایک مقدمہ درج رجسٹر د کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانے منتقل کردیا
