رکن کونسل کویتا کا دورہ نظام آباد۔ ضلع میں کورونا کی صورتحال کا جائز ہ
نظام آباد۔ 8؍جون
(زین نیوز)
دختر چیف منسٹر تلنگانہ و رکن قانون ساز کونسل کلواکنٹلہ کویتا نے منگل کو ضلع نظام آباد کے نندی پیٹ کا دورہ کیا جہاں ان کا مقامی ٹی آر ایس قائدین، کارکن اور عوام نے پرتپاک استقبال کیا۔
رکن کونسل کویتا نے اپنے ایک روزہ دورہ کے دوران مختلف پروگراموں میں شرکت کی۔ کویتا نے اپنے دورہ کا آغاز لکشمی سوامی نرسمہا مندر سے کیا جہاں انہوں نے مندر میں پوجا کی۔ کویتا نے مندر کی تزین نوکیلئے اقدامات کرنے کا اعلان کیا۔ بعد ازاں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کویتا نے کہا کہ ریاستی حکومت کورونا وباء سے نمٹنے ہر ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔

حکومت کی جانب سے گھر گھر فیور سروے کرواتے ہوئے مثالی اقدام کیا گیا جس سے کورونا سے مقابلہ میں کافی مدد ملی ۔ انہوں نے گھر گھر فیور سروے کو کامیاب قراردیتے ہوئے کہا کہ ملک کی دیگر ریاستیں بھی اس نوعیت کا سروے کرنے پر غور کررہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اس سروے سے کورونا مثبت معاملوں کو کم کرنے میں کافی مدد ملی ہے۔ بعد ازاں رکن کونسل کویتانے نظام آباد سے عادل آباد کو جوڑنے والے بریج کا معائنہ کیا۔ یہ بریج ریاستی حکومت کی جانب سے 110 کروڑ روپئے کی مالیت سے تیار کیا جارہا ہے اور اس برج کی تعمیر کے بعد مہاراشٹرا تا نندیپیٹ زون ٹریفک جامس سے عوام کو راحت ملے گی۔ کویتا نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے ریاستی حکومت متحرک ہے۔
انہوں نےکہا کہ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر ضلعی اتھاریٹی کو مکمل چوکس رہنا چاہئے۔ اس موقع پر کویتا کے ہمراہ رکن اسمبلی جیون ریڈی، گیوالا بالاراجو، دادنگری وٹھل، مقامی نمائندے اور ٹی آر ایس رہنما شریک تھے۔
