اسسٹنٹ پولیس کمشنر سلطا ن بازار کوحقوق انسانی کمیشن کی نوٹس۔سوموٹو کے تحت مقدمہ درج

بین الریاستی تازہ خبر

مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل عرف جعفر پاشا پر  پولیس زیادتی پر کارروائی
حیدرآباد:8؍جون
(زین نیوز)
تلنگانہ حقوق انسانی کمیشن (ٹی ایس ایچ آر سی) کے رکن محمدعرفان محی الدین نے امیر ملت اسلامیہ ‘ مذہبی رہنما مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل عرف جعفر پاشاہ رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ تلنگانہ و آندھرا پردیش پر پولیس زیادتی کی
اُردو اخبارات میں شائع خبروںکوسوموٹو کےطور پر لیتے ہوے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرتے ہوئے اسسٹنٹ پولیس کمشنر ، سلطان بازار ڈویژن کے نام ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے اندرون 8؍جولائی اس پورے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی

مذہبی رہنما مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل عرف جعفر پاشاہ رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ تلنگانہ و آندھرا پردیش شہر کے افضل گنج بس اسٹانڈ پر انسپکٹرنے روکتے ہوئے سخت گیر رویہ اختیار کرتے ہوئےزیادتی کا مظاہرہ کیا تھااگرچہ ا ن کے پاس باضابط پاس بھی تھا جس کو دیکھنے سے انسپکٹر پولیس نے انکار کرتے ہوئے انھیں روکے رکھا

 

یہ بھی پڑھیں : پولیس کےمتعصبانہ رویہ کےخلاف؛مسلمانوں میں شدیدغم و غصہ

 

پولیس کی زیادتی کے خلا ف مختلف اخبارت میںشائع خبرکی اشاعت کے بعد رکن حقوق انسانی کمیشن محمد عرفان محی الدین نے اس واقعہ کو سوموٹو کے تحت لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے۔۔مولانا پر افضل گنج پولیس کی زیادتیوں کا الزام عائد کیا گیاہے
۔اگربادی النظر میں اگر مذکورہ الزام سچ ثابت ہوتے ہیں تو اسے حقوق انسانی کی خلاف ورزی متصور کیا جائے گا جس کے بعد خاطی پولیس عہدیدار کے خلا ف ازروئے قانون کارروائی ہوگی