ورنگل:یکم؍ستمبر
(زین نیوز)
تلنگانہ ریاست کےورنگل ضلع کے میٹواڑہ میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں ایک دل دہلادینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک سگے چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کے ارکان خاندان پر چاقو اور کلہاڑیوں سے مبینہ طور پر حملہ کیا حملہ میں تین افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے زخمیوں کو فوری طور پرورنگل ایم جی ایم اسپتال پہنچایا۔

تفصیلات کے مطابق ورنگل ایل بی نگر میں محمد چاند پاشانامی شخص اپنے افراد خاندان کے ساتھ مقیم ہے گذشتہ ایک سال سے اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ کاروباری لین دین کے معاملہ میں تنازعہ چل رہا تھا ان دونوں کے درمیان تقریباًایک کروڑ کی کاروباری لین دین کو لیکر جھگڑے چل رہے تھے اس معاملہ کو لیکر براہم چھوٹے بھائی شفیع نے اپنے بھائی چاند پاشا کے افراد خاندان پر حملہ کیا۔
صبح کی اولین ساعتو ں میں 4-3بجے کے دوران شفیع نے کچھ ساتھیوں کے ہمراہ چاند پاشا ہ کے مکان پہنچ کر کٹر کی مدد سے دروازے کاٹ کر اندر داخل ہوا ۔ گھر میں محو خواب چاندپاشا‘ اسکی اہلیہ صابرہ بیگم‘ بیٹا ناہید ‘ سمیر اور داماد خلیل پر چاقوں اور کلہاڑیوں سے بے رحمانہ حملہ کردیا جس کی وجہ سے 50 سالہ چاند پاشاہ‘ 42 سالہ صابرہ بیگم40 سالہ‘ خلیل کی بر سرموقع موت واقع ہوگئی۔نعشیں خون میں لت پت پائی گئیں
جبکہ چاند پاشا کا بیٹا وحید ‘ صمد] شدید زخمی ہوئے۔شفیع کی جانب سےاسکے افراد خاندان کابہیمانہ قتل کیے جانے کی اطلاع مقتول چاند پاشا کی بیٹی روبینہ نے پولیس کی دی۔پولیس مقام وارادت پہنچ کر معائنہ کیا اور ایک مقدمہ درج رجسٹرر کرتے ہوئے نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانے منتقل کردیا۔
