جگتیال 12؍اپریل
(زین نیوز)
کورٹلہ شہر میں میونسپل وارڈ کے 7ویں وارڈ کے ٹی آر ایس کونسلر گنٹاکا سرینواس (45) کا منگل کی صبح دل کا دورہ پڑنے سےموت واقع ہوگی۔ٹی آر ایس پارٹی میں سرگرم سرینواس کی موت سے ٹی آر ایس کےضلع قائدین کو صدمہ پہنچا۔
بہت سےقائدین نے لواحقین سے تعزیت کی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ سرنیواس، جنہوں نے گزشتہ کونسل میں کانگریس کونسلر کے طور پر بھی خدمات انجام دی تھیں، تاہم وہ ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت کے بعدٹی آر ایس کونسلر کی حیثیت سے میونسپل کونسل اپنی نمائندگی کررہے تھے
قابل ذکر بات یہ ہے کہ سرینواس نے اپنے قریبی ساتھیوں کے ہمراہ مقامی پدماشالی سنگم کی صدر کی حیثیت سے بھی نمایاں خدمات انجام دیں تھیں۔ سرینواس کی موت کی اطلا ع سے ٹی آرایس پارٹی سے وابستہ قائدین کے علاوہ شہر کے معززین نے سرنیواس کے مکان پہنچ کر میت کا دیدار کیا اور افراد خاندا ن کو پرسہ دیا اور سرنیواس کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ٹی آر ایس کونسلر گنٹاکا سرینواس کی اچانک موت پر ایم ایل سی کے کویتا‘ رکن اسمبلی کورٹلہ مسٹر کے ودیا ساگر راؤ‘ بلدیہ کورٹلہ چیئر مین‘ کونسلرس‘ اور پارٹی قائدین دیگر پارٹیوں کے قائدین نے اپنے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا
